گورکھ پور

عرس اعلیٰ حضرت پر کتاب کی رونمائی، جلسہ و لنگر کا کیا جائے گا اہتمام

گورکھپور، مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا 106واں عرس پاک 29، اگست سے 2 ستمبر تک شہر کی مساجد، مدارس اور درگاہوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

عرس اعلیٰ حضرت مدرسہ دارالعلوم حسینیہ دیوان بازار میں 29 اگست بروز جمعرات صبح 11 بجے سے 2:30 بجے تک منایا جائے گا، جس میں مولانا محمد سراج احمد خطاب کریں گے وہیں قاضی جی کی مسجد اسماعیل پور میں دعوت اسلامی انڈیا کی جانب سے عرس اعلیٰ حضرت رات 8:45 بجے منعقد ہوگا بعدہ لنگر تقسیم کیا جائے گا، یہ معلومات فرحان عطاری نے دی ہے۔

قاری محمد انس قادری رضوی کی ہندی میں لکھی گئی کتاب "علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت” کا اجرا علما کرام کے ہاتھوں 30 اگست بروز جمعہ دوپہر 2:30 بجے چشتیہ مسجد، بخشی پور میں کیا جائے گا۔

یوتھ کمیٹی کی جانب سے 31 اگست بروز ہفتہ شام 8:45 بجے سے امام باڑہ میاں بازار مشرقی گیٹ سے جلوس نکالا جائے گا، اسی دن عرس اعلیٰ حضرت دوپہر 2 بجے سے مکتب اسلامیات ترکمان پور میں منایا جائے گا اور شام 5:30 بجے سبزپوش ہاؤس مسجد جعفرا بازار میں منعقد ہوگا۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا 106 واں عرس پاک 31 اگست اور 2 ستمبر کو نوری مسجد ترکمان پور کے قریب عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، عرس پاک کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، یہ اطلاع جلسہ منعقد کرنے والے شعبان احمد اور علاؤالدین نظامی نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 31 اگست بروز ہفتہ فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی جائے گی، قل شریف کی رسم دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر نوری مسجد ترکمان پور میں ادا کی ہوگی، اس کے بعد عقیدت مندوں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا، 2 ستمبر بروز پیر رات 8:30 بجے سے عظیم الشان جلسہ ہوگا، جس کے مہمان خصوصی علامہ محمد حبیب الرحمن رضوی سنت کبیر نگر اور علامہ سید شباہت حسین قادری مرادآبادی ہوں گے جلسہ کی صدارت مولانا مقبول احمد کریں گے اور نظامت کے فرائض مولانا مقصود عالم انجام دیں گے، نعت و منقبت بنگال کے نایاب و منظر پیش کریں گے، جلسے میں شہر کے تمام علما بھی شریک ہوں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے