مہاراشٹرا

جمعہ کو تمام مسلمان یوم تحفظ ناموس رسالت منائیں: رضا اکیڈمی کی اپیل

ممبئی
الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ وہ انسان نہایت بدبخت ہوتا ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے۔حالیہ دنوں ایک ایسے ہی ازلی تیرہ بخت نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں بیباکیاں کیں،جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجات ہوئے اور بہت سے مقامات پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔چوں کہ گزشتہ کچھ سالوں میں شان رسالت میں گستاخیوں کا سلسلہ بڑھاہے اور ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں کوئی ادنیٰ سی بدتمیزی برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے ہم تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ تمام مساجد و مدارس و خانقاہوں میں درود و سلام کا ورد کریں ۔ تمام ائمۂ مساجد ختم نبوت اور عشق رسول پر بیان کریں اور گستاخ رسول کی گرفتاری کا مطالبہ کریں ۔

مزید
(الف) اپنے معلومات کے مطابق گستاخیوں / گستاخوں کا ڈاٹا جمع کریں اور تمام گستاخوں کے خلاف منظم طریقے سے قانونی چارہ جوئی کرنے کی کوشش کریں۔
(ب) دشمنان ِاسلام اور گستاخان ِرسول کی طرف سے کیے جانے والے بے جا اعتراضات کے اسلامی دلائل ، سائنس اور عقل کی روشنی میں دنداں شکن جواب دیں۔
(ج) اپنے بچوں/ ماتحتوں/ ہم نشینوں کو حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت ِطیبہ کا درس دیں۔
(د) ہر جمعہ کو اپنے گھروں پر اجتماعی محفل ِ درود کا اہتمام کریں۔
(ھ) اپنے آس پاس رہنے والے غیر مسلم کو سیرت طیبہ کا پیغام اور اخلاق رسول کی تعلیمات سے روشناس کریں۔
(و) سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنے والے چینلز کو بلاک / رپورٹ کروانے کے لیے نوجوانوں کو تربیت دیں۔
(ز) 1500/ ویں جشن ِ میلاد النبی کے لیے اپنی صواب دید کے مطابق تیاریاں کریں / تیاریاں کرنے والوں کا ساتھ دیں ۔

رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج سعید نوری صاحب نے مزید کہا کہ ہم مسلمان توہین ِ رسالت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور اس کے لیے ہمیں جہاں تک قانونی لڑائی لڑنی پڑے گی، ہم تیار ہیں ، پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے