گھوسی(ہماری آواز): آج علی الصباح سوشل میڈیا کے ذریعہ تھوڑی دیر قبل یہ غم ناک خبر موصول ہوئی کہ نائب قاضی القضاة فی الھند حضور محدث کبیر دام ظلہ علینا کی پہلی زوجہ اور حضرت مولانا علاءالمصطفیٰ صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ امجدیہ) کی والدہ ماجدہ کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے ۔انا للہ واناالیہ راجعون
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر (ساڑھے پانچ بجے) کریم الدین پور باغ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرماکر ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین بجاہ سیدالمرسلینﷺ