- نماز پیغمبر اسلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے: قاری معین الدین
صمد احمد صدیقی
گورکھپور
خبرنامہ ہماری آواز
گورکھپور، اتوار کے روز پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت بعد نماز ظہر صلوۃ و سلام کے درمیان دیوان بازار میں خواجہ ناصر علی کے گھر پر بعد نماز ظہر کرائی گئی، تقریر قاری معین الدین نظامی اور حمد و نعت حافظ محمد عارف رضا ضیائی و محمد ارزاں عطاری نے پیش کی۔
مقرر قاری معین الدین نظامی نے حدیث کی روشنی میں موئے مبارک کے فضائل بیان کیے، انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے دنیا کو انسانیت کا پیغام دیا، پیغمبر اسلام کی زندگی اور قرآن دین و دنیا کا انسائیکلوپیڈیا ہے، سائنسی دنیا اب تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات اور قرآن مجید کی روشنی میں تحقیق کرکے ترقی کر رہی ہے، مسلمانوں پر بھی لازم ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کی سیرت کے بارے میں جانیں اور قرآن و سنت پر مکمل عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں، مسلمان برائی کو چھوڑ کر اللہ پاک اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں، ماں کی گود بچے کی اولین تعلیم گاہ ہوتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دیں، اہم دنیاوی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم کے حصول پر زیادہ زور دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نماز پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز انسان کو ہر برائی سے دور رکھتی ہے، مقررہ وقت پر خود بھی نماز پڑھیں اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز پڑھنے کی تاکید کریں۔
محمد فیضالحق معروفی نے عقیدت مندوں کو موئے مبارک کی زیارت کروائی، اسلام و مسلمین کی سربلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، اس کے بعد شیرینی تقسیم ہوئی، اس دوران نظم الحق معروفی، عظیم معروفی، افاق، اشرف، چنے خان، محمد مشرف، محمد شاداب، اطہر، شانو، علیشان، ارشد وغیرہ موجود تھے۔