گورکھ پور

گورکھ پور: عقلیمہ وارثی نے مکمل کیا قرآن پاک

گورکھپور، جعفرا بازار کے رہنے والے عرفان‌اللہ اور زینت وارثی کی ٩ سالہ بیٹی عقلیمہ وارثی نے محلے ہی کے ایک مکتب میں پڑھائی کرتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ سال میں قرآن پاک ناظرہ مکمل کر لیا ہے، اس موقع پر اہل خانہ اور متوسلین نے بچی کو نیک دعاؤں اور تحفوں سے نوازا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔

عقلیمہ وارثی کے والد عرفان اللہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت خوشی کا موقع ہے ہم مستقبل میں بھی اپنی بچی کو مزید دینی تعلیم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں قرآن پاک اللہ پاک کا کلام اور ایک عظیم کتاب ہے، ہماری بچی کے تکمیل ناظرہ قرآن کرنے کے اس پر بہار موقع پر ہم بہت مسرور ہیں۔

عقلیمہ وارثی کی والدہ زینت وارثی نے کہا کہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچوں کو تعلیم دینے کی طرف رغبت دلائی ہے، پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم‌ میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن پاک سیکھے اور سکھائے ہماری بچی نے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کر لیا ہے اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، اپنی بچی کے اس کامیابی پر ہم بہت خوش اور اس کے‌ روشن مستقبل کے لیے دست بدعا ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے