گورکھپور، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تہوار امن، جوش، اور سادگی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر علمائے کرام اور اہل شہر نے ضلعی اور پولیس محکموں کا شکریہ ادا کیا ہے، بتاتے چلیں کہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ جمعرات صبح سے دیر رات تک جاری رہا، انتظامیہ نے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
شکریہ ادا کرنے والوں میں مفتی شہر اختر حسین منانی، نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی، مولانا جہانگیر احمد عزیزی، مولانا محمد احمد نظامی، مفتی معراج احمد قادری، حافظ رحمت علی نظامی، قاری محمد انس رضوی، حافظ سیف علی، حافظ آفتاب عالم، مولانا تفضل حسین رضوی، قاری انیس احمد، قاری معین الدین نظامی، حافظ اشرف، عادل امین، سید ارشاد احمد، سید ندیم احمد، مناظر حسن، علی غضنفر شاہ، منور احمد، علاؤالدین نظامی، مولانا اسحاق، سمیر علی، تابش صدیقی، عامر حسین، نوید عالم، محمد اعظم وغیرہ شامل ہیں۔