گورکھپور، اشرف کالونی، تکیہ کولدہ میں منت کیٹرنگ کی جانب سے افضل خان نے عید میلاد کے موقع پر جمعرات کی شام اپنے علاقے میں بچوں کے لیے اسٹال لگوایا جس میں بچوں کو مفت پانی پوری، فروٹی، آئس کریم، ڈوسا، کاٹن کینڈی و کھانے پینے کی دیگر اشیاء اور جھولے وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا۔
افضل خان نے کہا کہ ہمارے کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچوں پر شفقت کرنے کا حکم دیا ہے، بچوں کے کھلے چہرے دیکھ مجھے خوشی کا احساس ہوا، اسٹال میں ملائی موموز، پاپکارن، غبارے، کاٹن کینڈی، فروٹی، چاٹ، پانی پوری، ڈوسا اور مختلف قسم کے جھولوں کا انتظام کیا گیا تھا بچوں کی خاصی تعداد اسٹال میں شامل ہوئی تھی جس نے خوب لطف اٹھایا اور مزے کیے، بچوں نے منت کیٹرنگ کا شکریہ بھی ادا کیا بچے اپنے والدین اور بڑوں کے ساتھ آئے تھے۔
اسٹال میں رسولپور، جمونہیا، دشہری باغ، سورجکنڈ، سوریہ وہار، جامعہنگر وغیرہ علاقوں میں رہنے والے ہر مذہب کے بچے شامل ہوئے اور بلا تفریق انہیں کھلایا، پلایا گیا۔
شامل ہونے والے بچوں میں اذکیہ، عالیہ، عائزہ، نبیل، منت، حفظہ، عسجد، ابراہیم، معاویہ، طوبی، صاحبہ، فضیل، کہکشاںی آرین، اجئے وغیرہ شامل تھے۔