گورکھ پور

قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام ہے، اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں

  • برئی پار مارکیٹ میں جلسۂ عید میلاد النبیﷺ

صمد احمد صدیقی
گورکھپور/پالی
خبرنامہ ہماری آواز

برئی‌پار میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔

خصوصی مقرر مولانا محمد احمد نظامی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمیں توحید اور انسانیت کا راستہ اپناتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنی چاہیے، بھائی چارہ برقرار رکھا جائے، ہمیں ہندوستان کی سالمیت کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، انہوں نے کہا قرآن مجید نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم معجزہ ہے، قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام ہے اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں قرآن مجید ایک روشن کتاب ہے جو انسانوں کی رہنمائی کے‌‌ لیے‌ نازل کی گئی ہے قرآن پاک آخری نبی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر تقریبا ٢٣/ برس میں ضرورت کے مطابق نازل ہوا، قران مجید پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔

جلسے میں محمد افروز وارثی نے نعت پاک پڑھی، مولانا محمد انس نے صدارت کی، تقریب کو کامیاب بنانے میں غلام جیلانی نے اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر مولوی امتیاز احمد، محمد طاہر گڈو، منیر احمد، انعام الحق، محمد حنیف، ممتاز احمد، مقبول احمد، خیراتی، منور حسین، ابرار حسن، محمد امین، محمد شکیل، محمد عثمان سمیت تمام لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے