دہلی مہراج گنج

مولانا مقبول احمد سالک مصباحی کا انتقال قوم کا بڑا خسارہ: مولانا نظام مصباحی

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عمدۃالاباء امیر القلم حضرت علامہ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی اب ہمارے درمیان نہیں رہے مجھے طالب علمی کا زمانہ یاد آتا ہے کہ حضرت کی سرپرستی میں میرا داخلہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ہوا یقیناً صاحب قلم تھے میرے طالب علمی کے زمانے میں جامعہ اشرفیہ میں ایک شیخ آئے تھے شیخ عبدالقادر فاکھانی حضرت علامہ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی سے جب آپ کی ملاقات ہو ئی آپ کے زبان وادب کے سامنے وہ انگشت بدنداں رہ گئے یقیناً جامعہ اشرفیہ عربی لایبریری کا قیام آپ کے ذریعے عمل میں آیا اس کے علاوہ جہان مفتی اعظم کی ترتیب آپ کے ذریعے عمل میں آئی جہان اعلی حضرت اشرفی میاں وغیرہ بے شمار عربی رسالے میں آپ کے مضامین شائع ہوئے مجھے وہ زمانہ بھی یاد ہے جس وقت حضرت کی ملاقات دہلی میں ہوئی حضرت نے فرمایا کہ آپ میرے ادارے میں رہ کر پڑھائی کریں کچھ مہینے میں بھی آپ کے ادارے میں رہا بہت سارے آپ کی سرپرستی میں انجام پائے ایک مجھ سے کہنے لگے کہ آپ کے ادارے میں آنے کے بعد بڑی قوت محسوس ہو رہی ہے یقیناً وہ مرد قلندر اپنے دلوں کے اندر قوم وملت کا درد رکھتا تھا جو اب ہمارے درمیان نہیں رہا میں اکثر دیکھا ہے کہ جب کوئی ہمارے درمیان میں ہوتا ہے اس وقت اس کی اہمیت ہمیں محسوس نہیں ہوتی مگر جانے کے بعد یاد آتا ہے اکثر حضرت تحریک پیغام انسانیت کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے کہ مولانا نظام صاحب پلیٹ فارم بناکر کام کرو اس سے مضبوطی پیدا ہو گی میں یقیناً آپ کے کام سے بہت خوش ہوں کہ آپ تنقید سے ہٹ کر کام پر دھیان دیتے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے بہرحال پروردگار عالم اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمارے استاد محترم کی مغفرت فرمائے اور اور انہیں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم۔ نظام احمد قادری مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت انڈیا وضلع صدر رضا اکیڈمی شاخ مہراج گنج

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے