بین الاقوامی مذہبی گلیاروں سے

1500, سوسالہ جشن عیدمیلادالنبی کو صرف جشن تک محدود نہ کیا جائے مکمل تحریک برپا کی جائے: مفکر اسلام علامہ قمرالزماں اعظمی

خلیفہ حضور مفتئ اعظم مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں خان صاحب قبلہ اعظمی اطال اللہ عمرہ مدینہ منورہ سے 1500, سوسالہ جشن عید میلادالنبی کے اعلان پر رضااکیڈمی کے بانی محافظ ناموس رسالت الحاج محمدسعید نوری صاحب قبلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رضااکیڈمی آج پوری دنیامیں اہلسنت کی آوازکا نام ہے مصطفی جان رحمت کے 1500,سوسالہ آمد کو صرف جشن تک محدود نہ کیا جائے بلکہ پوری دنیا میں تحریک چلائی جائے جس کی دھمک کئی نسلوں تک برقرار رہےاس تحریک کا حصہ بننے کے لئے عام مسلمانوں، صاحب ثروت علماء اور خاص کر خطباکوخصوصی طور پر متوجہ کیااورفرمایا کہ پوری دنیا کے عاشقان رسول اپنے اپنے حصہ کے کام کو انجام دینے کے لئے خود کو تیار کرلیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے