گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

حضرت محمدﷺ اللہ پاک کے آخری نبی ہیں: مولانا تفضل

  • محفل میلاد النبی ﷺ کا تیسرا دن

صمد احمد صدیقی
گورکھپور
خبرنامہ ہماری آواز

گیارہ روزہ محفل میلادالنبیﷺ کے تیسرے روز مسجد اقصیٰ شاہد آباد ہمایوں پور شمالی میں مولانا تفضل حسین رضوی نے کہا کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو بھی تحفہ ملا ہے وہ صرف اور صرف نبی کریم ﷺ کے صدقے میں ہے نبی اکرمﷺ اللہ کے نور اور آخری نبی ہیں اللہ تعالی نے نبی اعظم کو اپنے نور سے پیدا کیا اور کائنات کو نبی اعظم کے نور سے بنایا انسان، جن اور فرشتے حضور پر درود و سلام بھیجتے ہیں ربیع الاول شریف کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اسی مہینے کی 12 تاریخ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے۔

تقریب کی نظامت کرتے ہوئے حافظ عظیم احمد نوری نے کہا کہ دنیا میں جب بھی برائیاں بڑھتی رہیں اللہ تعالیٰ انسانوں کی رہنمائی کے لیے نبی اور رسول بھیجتا رہا۔ پیغمبر اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اس دور میں ہوئی جب عرب کے حالات بہت خراب تھے لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا بیواؤں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا تھا چھوٹی چھوٹی باتوں پر تلواریں کھنچ جاتی تھیں انسانیت شرمسار ہو رہی تھی ایسے وقت میں انسانوں کی رہنمائی کے لیے عرب کے شہر مکہ میں پیغمبر اعظمﷺ کی ولادت ہوئی جب پیغمبر اعظم نے حقیقی تعلیمات کو عام کرنا شروع کیا تو اس وقت مکہ میں رہنے والوں کو بہت برا لگا آپ کو طرح طرح کی تکلیفیں دی گئیں جس کا آپ نے سامنا کیا آپ کو مکہ سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا، آپ نے اتنی تکالیفوں کے بعد بھی اپنا مشن نہیں چھوڑا اور مظلوموں، غلاموں، عورتوں، مسکینوں اور یتیموں کو ان کے حقوق دلوائے۔

آخر میں درود و سلام پڑھ کر ملک میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں محفل میں محمد کیف، حافظ محمد عارف، برکت حسین، حامد رضا، محمد صدیق، محمد شاہ‌رخ، محمد حسین، تنویر احمد، محمد عارف، محرم علی، حماد رضا، ساحل رضا، محمد اعظم، محمد اسلام وغیرہ لوگ موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے