- محفل میلاد النبی ﷺ کا دوسرا دن
صمد احمد صدیقی
گورکھپور
خبرنامہ ہماری آواز
گورکھپور گیارہ روزہ ‘محفل میلاد النبیﷺ’ کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ شاہد آباد ہمایوں پور شمالی میں مولانا تفضل حسین رضوی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر خوبی کے ساتھ پیدا کیا۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک کو پیغمبر اسلام پر نازل کیا قرآن پاک اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے قرآن پاک میں ہر چیز کا علم ہے قرآن پاک ابتدائے اسلام سے آج تک ویسا ہی ہے اور ہمیشہ ویسا ہی رہے گا قرآن پاک پر ایمان لانا ہر شخص پر فرض ہے اب نہ کوئی نبی پیدا ہونے والا ہے اور نہ کوئی کتاب آنے والی ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی یا انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے جہاں ہمیں ہر ایک کے ساتھ انصاف کرنے، یتیموں، غریبوں، مظلوموں، ناداروں کی مدد کرنے، پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا درس دیا، وہیں چوری، دھوکہ دہی، بے ایمانی جیسی برائیوں سے دور رہنے کی بھی تلقین کی۔
آخر میں درود و سلام پڑھ کر سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ محفل میں حافظ عظیم احمد نوری، محمد شاہ رخ، محمد حسین، تنویر احمد، محمد عارف، محرم علی، حماد رضا، ساحل رضا، محمد اعظم، محمد کیف، حافظ محمد عارف، برکت حسین، حامد رضا، محمد اسلام وغیرہ موجود رہے۔