- کرپوری ٹھاکر کے دور اقتدار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملا، آٹھویں تک تعلیم کو مفت کیا گیا
موتی ہاری ( انیس الرحمن چشتی)
سیاست میں غریبوں کی آواز بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہنے والے کرپوری کو ادب، فن اور ثقافت سے خاصی دلچسپی تھی۔ مذکورہ باتیں سابق وزیر مگنی لال منڈل نے مقامی سمراٹ اشوک بھون میں منعقدہ کرپوری مباحثے کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس طرح جن نائک کرپوری ٹھاکر نے سیاست میں اقربا پروری نہیں کی۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی اقربا پروری نہیں کرتے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرپوری ٹھاکر نہ صرف ایک وژنری تھے بلکہ انہوں نے ہمیشہ ہم وطنوں کو ان کے حقوق کے استعمال میں مدد فراہم کی۔ جن نائک کرپوری ٹھاکر کا مشہور نعرہ تھا "اگر آپ حقوق چاہتے ہیں تو لڑنا سیکھیں، ہر قدم پر کھڑے ہونا سیکھیں، اگر جینا ہے تو مرنا سیکھیں۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے شالنی مشرا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1970 میں کرپوری ٹھاکر کی پہلی حکومت جس کی مدت 163 دن تھی اس درمیان کئی تاریخی فیصلے لیے گئے۔ آٹھویں جماعت تک تعلیم مفت کر دی گئی۔ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا۔ حکومت نے پانچ ایکڑ تک کی زمین پر لینڈ ریونیو ختم کر دیا۔ جب وہ 1977 میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بنے تو بہار ایس ایس ٹی کے علاوہ او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی۔ آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو پسینہ آ رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکومت بہار کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے، اب عوام بیدار ہو چکی ہے اور بی جے پی سے گمراہ نہیں ہوگی اس لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو وزیر اعظم بنانا ہوگا۔ ایم ایل اے شالینی مشرا نے انہیں مبارکباد دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر منجو دیوی نے کہا کہ نتیش کمار حکومت بنانے اور کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے لچکدار رویہ اپناتے تھے۔ جب ان کی خواہش کے مطابق کام نہیں ہوتا تھا تو وہ اتحاد ٹوٹ جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے دوست اور دشمن دونوں ہی ان کے سیاسی فیصلوں سے بے یقینی کا شکار رہے اسی لیے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر مرکز اور ریاست میں ہماری حکومت بنتی ہے تو جس طرح ریاست میں ترقی کی گنگا بہ رہی ہے اسی طریقے سے پورے ملک میں بھی ترقی کی گنگا بہے گی۔
اس موقع پر کیسریا رکن اسمبلی نے مہمانوں کو پھول، مالا اور شال دے کر عزت افزائی کی ۔
اس موقع سے سابق ایم ایل اے ستیش پرساد ساہ، ریاستی ترجمان ڈاکٹر بھارتی مہتا، جے ڈی یو رہنما مرتضیٰ علی قیصر، رابن سنہا، ضلع صدر منجو دیوی، ڈاکٹر منتوش سہنی، ضلع صدر مہیلا مورچہ شوبھا سنگھ، امجد علی خان عرف گڈو خان، سنجے کشور تیواری، بھرت پٹیل، اجیت کمار سہنی، شری کانت، رنکو پاٹھک، حیدر علی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ پروگرام کی نظامت بلاک صدر محمد اسحاق آزاد نے کی۔