- علاقہ میں سوگ کی لہر، سماجی کارکنان و معزز شخصیات نے پیش کی تعزیت
موتی ہاری
السلام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیسریا کے ڈائریکٹر و گونچھی ملکی جامع مسجد کے سکریٹری و سماجی کارکن جناب سلام ہاشمی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوگیا۔ موصوف گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اہلیہ سمیت دو بچوں کو چھوڑا ہے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں گونچھی ملکی کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مرحوم کے بھائی آزاد ہاشمی نے بتایا کہ علاقے میں ان کی اپنی شناخت تھی۔ تعلیم پر ہمیشہ زور دیتے تھے اور اپنے انسٹی ٹیوٹ سے سینکڑوں نوجوانوں کو کامیاب بنایا جو سبھی برسر روزگار ہیں۔ مرحوم کی مغفرت و نجات کی دعا کی درخواست ہے۔
اس موقع سے صحافی افسر کمال،شاہ نیاز ہاشمی، آر جے ڈی لیڈر اودھیش یادو، جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان، محب اللہ عرف منا مکھیا، ناز احمد خان عرف پپو خان، نظام الدین خان، سلام الدین حسن، ڈاکٹر شاداب خان، فیصل صدیقی، محمد راغب، جاوید احمد، سید امتیاز احمد، عارف کمال، ساجد علی، شوکت علی، ڈاکٹر سید عبداللہ سمیت سینکڑوں افراد نے تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا اور بتایا کہ موصوف نہایت خلیق و ملنسار تھے ۔