ہم سب کے آقا مصطفی جان رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 2025 میں 1500 سال ہونے جارہے ہیں رضا اکیڈمی بابا تاج الدین علیہ الرحمہ کی سرزمین ناگپور مہاراشٹر شہزادی لان“ میں 2 ستمبر 2023 بروز سنیچر بعد نماز عشاء، محافظ ناموس رسالت اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی رضا اکیڈمی نائب صدر آل انڈیاسنی جمعیت العلماء کی صدارت میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ رکھی ہے جس میں شہر ناگپور کے علمائے اہلسنت و مشائخین عظام ، ائمہ مساجد ار باب علم و دانش، مدارس و مساجد و تنظیموں کے ارکان و عہد داران تشریف لا رہے ہیں رضا اکیڈمی امید کرتی ہے کہ آپ تشریف لا کر انٹرنیشنل تحریک عید میلادالنبی کے زیر اہتمام ہونے والے 1500 سالہ جشن عید میلادالنبی کے تعلق قیمتی رائے سے نوازیں گے۔ آپ کی تشریف آوری سے سنیت کو فروغ مسلک اعلیٰ حضرت کو تقویت ملے گی۔

1500 سالہ جشن عید میلادالنبیﷺ سے متعلق ناگپور میں علماے کرام کی اہم میٹنگ 2 ستمبر کو، شرکت کی اپیل