بہار

والدین کی خدمت گزاری اولاد کی اولین ترجیح۔ مفتی مشتاق احمد برہانی

  • مولانا علی رضا کے والد گرامی کے چہلم کے موقع سے منعقد ہوئی تقریب ایصال ثواب، والدین کے ساتھ حسن سلوک وقت کی اہم ضرورت

موتی ہاری/بہار: 29 اگست

مولانا محمد علی رضا خطیب و امام جامع مسجد شیخی چکیا کے والد گرامی مرحوم محمد شجاعت حسین کے چہلم کے موقع سے مجلس قرآن خوانی و محفل ایصال ثواب کا انعقاد دارالعلوم رضویہ چکیا میں ہوا۔ حافظ ثاقب رضا کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا۔ حافظ ساحل رضا نے حمد و نعت کے اشعار پیش کیے۔ اس موقع سے دارالعلوم رضویہ چکیا کے پرنسپل مولانا مفتی مشتاق احمد برہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی تخلیق مٹی سے ہوئی ہے اور اس کو مٹی میں لوٹنا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ والدین جنہوں نے اپنی اولاد کو نیک و صالح بنایا یا عالم دین،حافظ قرآن بنایا۔ انسان کے لیے یہ سب صدقۂ جاریہ ہیں۔ والدین کی خدمت گزاری وفرمانبرداری میں اللہ و رسول کی رضا پوشیدہ ہے۔ والدین کی خدمت گزاری پر ہمیں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مرحوم کی چھ اولادیں عالم دین و حافظ قرآن ہیں۔ جو مرحوم کی خوش بختی ہے۔ مولانا حشمت علی رحمانی نے کہا کہ انسان جب اس دار فانی سے کوچ کر جاتا ہے تو اس کے اعمال بند ہو جاتے ہیں لیکن اس نے جو کچھ کار خیر ، صدقۂ جاریہ کیا ہے یا اس کے لیے جو کار خیر یا نیک دعائیں کی جاتی ہیں اس کا ثواب اس کی روح کو ملتا ہے۔ مولانا محمد علی رضا نے کہا کہ والد گرامی کا سایہ بہت ہی مضبوط سائبان ہوتا ہے۔ اس دنیا میں ہر آنے والے کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اس لیے ہم اپنی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں۔
اس موقع سے مولانا عمران نظیر، مولانا سلیم ، مولانا ضیاء حیدر، مولانا غلام مصطفیٰ، حافظ وسیم احمد ، ماسٹر تنویر احمد ، ماسٹر حیدر علی سمیت جملہ اساتذہ و طلباء موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے