یوسف عبداللہ اقلیتی سیل کے شہر جنرل سکریٹری منتخب
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے شہر صدر حفیظ سلمانی نے اقلیتی سیل شہر کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے یوسف عبداللہ کو شہر جنرل سکریٹری اقلیتی سیل مقرر کیا۔
اس موقع پر شہر صدر حفیظ سلمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف عبداللہ کی پارٹی سے وفاداری اور لگن کو دیکھتے ہوئے انہیں شہر جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا، مجھے یقین ہے کہ یوسف عبداللہ اپنی دوہری توانائی سے پارٹی کو مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر نومنتخب جنرل سکریٹری یوسف عبداللہ نے شہر صدر حفیظ سلمانی سمیت پارٹی کی ضلع اور اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تئیں پوری وفاداری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے پارٹی کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ پارٹی کی پالیسی کو عوام تک پہچانے کا کام کرونگا۔
اس موقع پر حفیظ سلمانی، چودھری شمیم خان نیشنل سیکرٹری اقلیتی سیل،محمد جاوید راعین،محمد انصار ادریسی عرف جنتی، عمر لئیق سلمانی،محمد ارشد سلمانی، محمد توصیف، فیاض وارث سمیت کافی لوگ موجود رہے۔
یہ بھی دیکھیں!