مبارک پور/گورکھپور (نمائندہ)
چاند پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اپنے دیس کے ماہر ترین سائنس دانوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں، یقینا انہیں ماہرین کی انتھک کوششوں اور محنتوں سے آج ہمارا ملک قطب جنوبی تک پہنچنے والا اکلوتا ملک بن گیا ہے ، مذکورہ خیالات کا اظہار عزیز ملت علامہ شاہ عبد الحفیظ مصباحی عزیز ی دام ظلہ العالی سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ہمارے ملک ہندوستان نے بدھ کو چاند کے اس حصے پر قومی پرچم لہرایا جہاں آج تک کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنس دانوں نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 اتار کر خلا کی دنیا میں تاریخ رقم کی،موصوف نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس مشن پر لگی ہوئی تھیں۔ اس سے کئی فلکیاتی اسرار تہ در تہہ کھلیں گے۔ہم اسرو کے سائنس دانوں کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
رپورٹ نورالہدی مصباحی گورکھپوری رکن مجلسِ شوریٰ جامعہ اشرفیہ ومرکزی میڈیا انچارج تنظیم ابناے اشرفیہ مبارک پور