بلرام پور

مولانا قمر انجم فیضی کو ایم۔ایس۔او۔ کا میڈیا سکریٹری بنایا گیا

کئی سیاسی، سماجی، دینی شخصیات نے مبارکباد پیش کی

اترولہ۔

مشہور و معروف نوجوان قلمکار اورمجلہ جام میر بلگرام شریف کے چیف ایڈیٹر مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی صدر مُسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا(ایم۔ایس۔او۔) یونٹ ضلع بلرام پور کے دینی، علمی، دعوتی، فکری، صحافتی خدمات اور ایم ایس او کے تئیں خدمات کو دیکھتے ہوئے مُسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا اترپردیش کا ‘میڈیا سکریٹری ‘ بنایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ 13/ اگست بروز اتوار 2023ء/ کو کانپور میں ایم ایس او کے اہم سرکردہ شخصیات کی ایک ہم کانفرنس ہوئی تھی ۔جس میں ایم۔ایس۔او۔ کے کئی مقتدر شخصیات، جن میں ایم ایس او قومی صدر جناب مدثر اشرفی جامعی پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، اترپردیش ایم ایس او کے نگراں حضرت مولانا ابواشرف ذیشان صاحب قبلہ لکھنؤ، قاضی شہر کانپور حضرت علامہ مفتی ثاقب ادیب مصباحی صاحب قبلہ، حضرت مولانا یوسف نقشبندی صاحب صدر، مولانا شمس عالم مصباحی نقشبندی، شان رضا برکاتی صاحب نائب صدر اترپردیش، عارف برکاتی جنرل سکریٹری، احتشام حسین فائننس سکریٹری، ساحل سیفی سوشل میڈیا انچارج کے علاوہ کئی اہم شخصیات کی موجودگی میں صوبہ اترپردیش کی نئی کمیٹی بنائی گئی۔۔
جس میں حضرت مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی صحافی روزنامہ شان سدھارتھ، کی ایم ایس او میں کی گئی اہم اور زریں خدمات کی بنیاد پر آپ کو ‘میڈیا سکریٹری’ جیسا اہم ترین عہدہ سونپا گیا ہے ۔
مولانا محمد قمرانجم فیضی صاحب ایک متحرک فعال شخصیت ہیں ۔ کئی نامور شخصیات کے ہاتھوں دینی علمی، دعوتی، صحافتی خدمات انجام دینے کی بنیاد پر ایوارڈز و سپاس نامے موصول کر چکے ہیں۔ زود قلم کئی کتابوں کے مرتب ،مضمون نگار، کالم نگار، صحافی ہیں ۔ مبارکبادی پیش کرنے والوں میں مولانا قاری صداقت مصباحی ازہری، صاحبزادہ علامہ محمد افسر علوی، مولانا بدرالدین خان علیمی، مولانا واصف انصاری، مفتی کمال الدین اشرفی مصباحی، مولانا سلیم رضا فیضی، جناب صغیر خان واحدی، مولانا غلام حسین اشرفی مصباحی، مولانا عارف القادری واحدی، مولانا سہیل احمد،مولانا ریحان رضا،مولانا مہتاب اسماعیلی،علامہ عبدالرشید مصباحی ، مولانا اسرار احمد فیضی واحدی، مولانا فیاض مصباحی برکاتی، مولانا ڈاکٹر نظام مسعودی مصباحی، مولانا ریاض اختر،جناب سعید خان جامعی،مولانا ارشدرضا فیضی، مولانا مدثر اشرفی جامعی دہلی،مولانا شفیق احمد علیمی، مولانا شاہد رضا فیضی، مولانا محمد علی قادری، مولانا خالدرضا ازہری، مولانا محمد حسن فیضی، مولانا مزمل حسین علیمی، وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر مولانا فیضی صاحب نے کہا کہ مَیں مُسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا کے چیئرمین جناب شجاعت علی قادری صاحب، حضرت مولانا مدثر اشرفی جامعی صاحب قومی صدر، حضرت مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب لکھنؤ نگراں ایم ایس او اترپردیش، حضرت مولانا یوسف نقشبندی صاحب صدر ایم ایس او اترپردیش، مولانا شمس عالم مصباحی نقشبندی ، کا صمیم قلب سے شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے مجھ کو اس لائق سمجھا۔
ان شاء اللہ مکمل طور سے اس زمہ داری کو نبھانے کی سعی کروں گا اور ایم ایس او کے پیغام کو عوام و خواص نیز طلباء و طالبات تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے