کچھوچھہ شریف
غوث العالم محبوب یزدانی حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ النورانی کی حیات طیبہ کا ایک درخشندہ باب "مخدوم سمناں کی علمی خدمات اور کمالات "پر مشتمل مفتی محمد کمال الدین اشرفی مصباحی کی تصنیف کردہ "مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم و معارف "کی دوسری بار اشاعت” الاشرف ٹرسٹ دہلی” اور” خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں“ کے تعاون سے ۲۸محرم الحرام ۱۴۴۵ عرس مخدومی کے موقع پر "خانقاہ شیخ اعظم سرکار کلاں”کچھوچھہ شریف میں اشرف ملت ابو النواز حضرت سید شاہ محمد اشرف میاں اشرفی جیلانی دام ظلہ النورانی قومی صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ و ورلڈ صوفی فورم کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آیا ۔

