گولا بازار(نامہ نگار)
77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج ملک کے ہر گوشے میں آزادی کا جشن بہاراں منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے قصبہ کے معروف ترین ادارہ جامعہ رضویہ اہل سنت میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
صبح تقریباً 10 بجے جامعہ کے وسیع و عریض صحن میں مہانان خصوصی جناب جمیل احمد خان، جناب کمال احمد خان و جناب شرون کمار سونو(ممبر نگر پنچایت وارڈ نمبر18) کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی، معاً قومی ترانے گنگنائے گئے۔ اس کے بعد باقاعدہ ثقافتی پروگرام کا آغاز ہوا۔ جس میں جامعہ کے تلامذہ نے ملک کی آزادی کے لیے دیئے گئے عظیم مجاہدین کی قربانی کے یادوں کو نغمات کے پیرائے میں بہ حسن و خوبی پرو کر پیش کیا، حبی الوطنی نظمیں بھی پیش کیں ساتھ ہی ساتھ اردو، ہندی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں آزادی سے متعلق تقاریر و تأثرات پیش کر سامعین و ناظرین کو محبت وطن کے جام سے سرشار کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے لائق و فائق استاذ اور عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل ہماری آواز کے بانی و چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی نے تلامذہ، اراکین و معززین کو مخاطب کیا اور انگریزوں کے ظلم و استبداد پر روشنی ڈالتے ہوئے آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد کیا اور مجاہدین آزادی کو سلام پیش کیا۔ اخیر میں جامعہ کے صدرالمدرسین حضرت مولانا صدیق احمد قادری نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریبات جشن آزادی کے اختتام کا اعلان کیا۔
اس سے قبل مہمان خصوصی جناب شرون کمار صاحب نے جامعہ کے طلبہ و طلبات سے چند باتیں کہیں اور انھیں مبارک باد پیش کیا۔
ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے جامعہ کے سبھی طلبہ و طلبات کو انعامات و اکرامات سے نواز گیا؛ اول پوزیشن پر جامعہ کے درجہ چیارم کی طالبہ عزیزہ ترنم بانو، دوسری پوزیشن پر درجہ ہفتم کی طالبہ عزیزہ ماہ نور اور تیسری پوزیشن پر درجہ سوئم کی طالبہ عزیزہ لاریب خاتون کو ٹرافی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔


اس موقع پر جامعہ کے طلبہ و اساتذہ خصوصاً حضرت مولانا حامد علی، مولانا ریاض احمد شمسی، قاری غیاث الدین برکاتی، جناب ماسٹر سمیع اللہ صاحب، جناب امتیاز احمد صاحب ، ماسٹر محمد عمر صاحب ، ماسٹر محمد عباس صاحب ، ماسٹر محمد شاہد رضا صاحب، ماسٹر محمد رمضان صاحب ، جناب قمرالدین صاحب، جناب محمد رفیق صاحب اور قصہ کے سیکڑوں معززین نے پروگرام میں شرکت کر آزادی کے عظیم مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
