- یوپی مدرسہ بورڈ 2023 کے امتحانات میں جامعہ رضویہ اہل سنت گولا بازار کے سبھی طلبہ کامیاب!
- سبھی طلبہ نے حاصل کیئے 65+ فی صد نمبرات!
- ہدیٰ پروین بنت اکبر علی، ردیٰ بانو بنت محمد شریف، نورافشاں بنت علاؤالدین نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
- بچیوں نے کیا جامعہ کا نام روشن؛ پہلے 3 پوزیشن پر بچیوں کا قبضہ۔
- بچوں میں سب سے زیادہ نمبر محمد امن ابن سید عالم نے حاصل کی۔
گولا بازار/گورکھ پور
آج مدرسہ تعلیمی بورڈ اترپردیش امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان ہوا۔ جامعہ رضویہ اہل سنت گولا بازار ضلع گورکھ پور کے اساتذہ و طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب یہ خبر ملی کہ مدرسہ بورڈ امتحانات 2023 میں شامل ہونے والے جامعہ کے سبھی طلبہ اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں۔
ملی خبر کے مطابق قصبہ(گولا بازار) کے وارڈ نمبر 6 کی رہائشی ہدیٰ پروین بنت اکبر علی نے جامعہ میں سب سے زیادہ 416 نمبرات حاصل کر اول پوزیشن حاصل کیا۔ وہیں دوسری پوزیشن رِدی بانو بنت محمد شریف نے 414 نمبرات کے ساتھ اور نورافشاں بنت علاؤالدین نے 13 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ بچوں میں وارڈ نمبر 7 کے رہائشی محمد امن ابن سید عالم نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیئے۔ جامعہ کے طلبا کی امتحان میں کامیابی کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں پورے جامعہ میں سب سے کم نمبر لانے والی طالبہ نے بھی 392 یعنی 65 فی صد سے زائد نمبرات حاصل کیئے۔
کامیاب ہونے سبھی طلباء کو جامعہ کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کر بہترین مستقبل کی دعاؤں سے نوازا۔
Very very congratulations🎉🎉🎉🎉👏 all students…
Very very congratulation all students
اللہ مزید کامیابی عطا فرمائے