گورکھ پور: 26 جولائی
متحرک و فعال عالم دین و نوجوان مصنف و قلم کار جناب مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی کی کتاب "الاربعین الاعتقادیہ” المعروف بہ "چہل احادیث عقائد” (دوسرا ایڈیشن) معروف بک پبلیکیشنز "صراط پبلیکیشنز، مرادآباد” سے چھپ کر منظر عام پر آچکی ہے۔
اس موقع پر حضرت مفتی صاحب نے مسلمانوں کو ایمان و عقائد کی پختگی کی تاکید کی اور کہا: ایمان و عقائد کی حفاظت ہر مسلمان کا اولین فرض ہے۔ اس کی حفاظت ہمیں جان سے بھی عزیز ہونی چاہیئے اور اس میں کسی بھی طرح کی علمی، عملی کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے، ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنے عقائد کو خوب اچھی طرح سے جانے اور اسی کے مطابق اپنا ایمان رکھے۔

کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ یہ ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے جس میں اسلام کے بنیادی عقائد نبی کریمﷺ کی احادیث کی روشنی میں بیان کیئے گئے ہیں۔ عام فہم ہونے کی وجہ سے سب کے لیے یکساں مفید ہے۔
کتاب کی اشاعت پر ملک و بیرون ملک سے علماے کرام کے تبصراتی و تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
