بلگرام شریف، پریس ریلیز
مورخہ 26/ جولائی بروز بدھ 2023/ مطابق 07/ محرم الحرام 1445ھ / کو خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی کی بڑی مسجد کے صحن میں دوسرا سالانہ عرس بقیة السلف حجة الخلف نبیرہء بادشاہ بلگرام حضو سید آل رسول سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمۃ و الرضون نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔جس کی سرپرستی حضرت پیر سید سہیل میاں صاحب قبلہ قادری چشتی واحدی سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف نے کی ۔
خصوصی طور سے رفیق ملت حضرت سید نجیب حیدر میاں برکاتی مارہرہ شریف، حضرت سید اویس میاں صاحب قبلہ ،حضرت سید انوار ندیم القادری جودھپور پور، شہزادہ طاہرملت سید سعید اخترمیاں صاحب قبلہ قادری چشتی واحدی ، شہزادہ طاہر ملت حضرت سید رضوان میاں صاحب قادری چشتی واحدی ، کی تشریف آوری ہوئی.قاری ابوالحسن واحدی ،قاری عبدالقادر واحدی نے بتایا کہ اس عرس پاک میں ملک و ملت کے ہزاروں عقیدت مند خانقاہوں کے شیوخ ،مفتیانِ کرام، علماء ،ادبا ،خطبا، نقبا،شعراء، اصحابِ صحافت اور اربابِ علم و دانشور کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اہلسنت
نے شرکت فرمائی۔جس میں خصوصی طور دارالعلوم واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کےاساتذہ کرام طلباء عظام شریک ہوئے۔
پروگرام کا افتتاح بعدِ نماز فجر قرآن خوانی سےہوا ۔ بعدہ صبح ٹھیک10/ بجے نعت و منقبت و تقاریر علماء کرام ۔نیز دوپہر 3/بجے قل شریف ہوا ۔بعدہ لنگرطاہری کا اہتمام رہا۔اس موقع پر آپ کے خلیفہ علامہ اسرار احمد فیضی واحدی صدر رضااکیڈمی گونڈہ،نے کہا کہ حضور طاہر ملت کو اللہ تعالیٰ نے مستجاب الدعوات بنایا تھا۔آپ یقینا اسلاف کرام کی یادگار تھے ۔آپ اخلاق حسنہ کی اعلی مثال تھے، آپ لوگوں سے ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملتے تھے آپ نے اپنی پوری زندگی حقوق اللہ اور حقوق العباد پر رہ کر گزاری، خلیفہ طاہر ملت مولانا محمد عارف القادری واحدی اتراکھنڈ نے کہا کہ آپ کی زندگی کا لمحہ لمحہ شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسداری کرتا ہوا نظر آتا تھا آپ سے اگر کوئی ایک بار ملاقات کرلیتا تو آپ کے اخلاق کی بنیاد پر بار بار آپ سے ملنے کی چا ہت جتاتا تھا آپ اپنے مریدین کا نام لکھ کراپنی ڈائری میں فہرست کے طور پر رکھتے تھے اور ہمیشہ حضور طاہر ملت اپنے مریدین اورامت مسلمہ کے لئے دعافرما تے رہتے تھے۔ جب کہ مجلہ جام میر کے ایڈیٹر مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی نے کہا کہ آپ کی شخصیت زہد و ورع ،صدق و صفا کا حسین و جمیل سنگم تھی، صرف بلگرام شریف ہی کے قرب و جوار ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر بھی آپ کی کمالات، و اوصاف کا چرچہ، اور شہرہ تھا۔ نیز مفتی امیرالحسن امجدی، مولانا ارشد قمر اخلاقی نے کہا کہ ہندوستان کی قدیم خانقاہوں میں ممتاز خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ایک عظیم خانقاہ ہے جہاں سے کم و بیش ساڑھے چار سو سال سے رشد و ہدایت کے کام انجام پا رہے ہیں، تمامی محبان اولیاء کرام و بلگرام شریف امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شریک ہو کر صاحب عرس کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوئے۔۔