دہلی

جمنا کے پانی نے لال قلعہ کی دیواروں کو چوم لیا

دریائے جمنا کے نزدیک واقع لال قلعہ مغلیہ سلطنت کے سنہری دور کی یادگار ہے۔ اسے سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہجہان نے تعمیر کرایا تھا۔ اسی قلعے کے دیوان خاص میں تخت طاؤس واقع ہے، جہاں بیٹھ کر مغل بادشاہ ہندوستان کے طول و عرض پر حکومت کرتے تھے۔
جب یہ قلعہ تعمیر کیا گیا تھا، اس وقت دریائے جمنا اس کی عقب کی دیواروں کو چھوکر گزرتا تھا، لیکن اب قلعہ اور جمنا کے درمیان بہت کچھ حائل ہو گیا ہے، اب دریا کچھ فاصلے پر بہتا ہے۔۔۔۔۔ مگر
فی الحال دہلی سیلاب کی زد میں ہے اور ایک لمبے عرصے کے بعد جمنا کے پانی نے لال قلعہ کی دیواروں کا بوسہ لیا ہے۔۔۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے