بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، محمود آباد، سیتاپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت، ون مہوتسو ہفتہ کے تحت، حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوۓ نیشنل سروس اسکیم، نیشنل کیڈٹ کور اور روورس رینجرز کی دونوں اکائیوں کے مشترکہ زیراہتمام، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کی سرپرستی میں سایہ دار پیڑ جس میں ارجن، ساگون،شیشم، گلاب وغیرہ کی شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر کے ساتھ رضاکار طلباء،وطالبات کیڈٹس،اسکاؤٹس اور گائیڈ نے کالج کے احاطے میں پیڑ لگا کر کالج کی ہریالی میں اضافہ کیا۔نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام میں موجود آفیسر رویندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر زیبا خان، این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر پرشانت سنگھ، روورس انچارج ڈاکٹر ششیر سریواستو، آزادی کا امرت مہوتسو انچارج ڈاکٹر پراتھنا سنگھ،سرویش کمار مشرا، پروفیسر امیہ کمار، پروفیسر سعید احمد، ڈاکٹر سنترام سنگھ، ڈاکٹراودھیش کمار،ڈاکٹر رویش کمار سنگھ، ڈاکٹر ششی کانت، ڈاکٹر سلیل تیواری،ڈاکٹر راج شری سکسینہ،ڈاکٹر منتظر قایم سمیت دیگر پروفیسر اور عملہ کے ارکان نے موجود رہ کر رضاکار طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
متعلقہ مضامین
بچہ چوری کی جھوٹی افواہوں پر لوگوں کو بیدار کرنے کی ہدایت
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بچوں کی چوری/گردے نکالنے سے متعلق جھوٹی افواہوں کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بزرگوں اور رات کو آنے والے لوگوں پر حملے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ بارہ بنکی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی نے اپنے اپنے علاقوں میں میٹنگ کرکے لوگوں کو بیدار کرنے […]
مسلمان اپنے گھروں سے اصلاحی مہم کا آغاز کریں شریعت میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف ہے: مولانا معراج احمد قمر
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) شریعت مطہرہ میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف اور گناہ ہے اسلام کے پانچ بنیادی ستون توحید، نماز، روزہ، زکوة اور حج کے علاوہ اسوہ رسالت پر عمل کرنا عبادت و بندگی ہے اس میں کمی زیادتی کرنا گمرہی اور گناہ ہے مندرجہ بالا خیالات کا اظہار آج یہاں قصبہ پپرولی میں […]
بارہ بنکی: مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم کے طلبہ نے ترنگا یاترا نکالی
رسولی،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں منائے جارہے امرت مہوتسو کو کامیاب منانے کے لیے مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم کے طلبہ نے مدرسہ کے منیجر حافظ ایاز احمد کی قیادت میں قصبہ رسولی میں ترنگا یاترا نکالی۔ ترنگا یاترا کو صفدر گنج پولیس اسٹیشن انچارج […]

