بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اٹیوا پنشن بچاؤ منچ کے آل انڈیا صدر وجے بندھو جی سے لکھنؤ میں عدیل منصوری ریاستی صدر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے لکھنؤ میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر پرانی پنشن بحالی کے لیے یکم اکتوبر کو دلی میں ہونے والی شنکھ ناد ریلی پر تبادلۂ خیال ہوا۔ کہا گیا کہ اٹیوا کے پروگرام میں ممبران پہلے بھی شرکت کرتے رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے رضاکار اپنے اپنے اعتبار سے شریک ہونگے۔ انکی تحریک کی حمایت کا وعدہ کیا گیا ۔آج کی ملاقات میں حکومت دھلی کے سابق وزیر مسٹر راجیندر کمار اور جونیر ہائی اسکول شکشک سنگھ اترپردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری ارونیندر کمار ورما بھی موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
پولیس آفس میں عوام کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی کے ذریعہ "سچ کا سامنا” کا اہتمام کیا گیا
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) پولیس آفس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بارہ بنکی کی طرف سے "سچ کا سامنا” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہ بنکی کے ذریعہ چلائی جارہی خصوصی مہم "سچ کا سامنا” میں، ہر جمعرات کو پولیس آفس میں مدعی، مدعا علیہ، تفتیش کار/تفتیش کار کو بلا کر سنگین/ زیر التوا […]
معروف شاعر طارق انصاری کا انتقالِ پر ملال، علم و ادب کے ایک باب کا اختتام
سعادت گنج،(بارہ بنکی) قصبہ سعادت گنج کی ایک بہت ہی عظیم، نامور علمی اور ادبی شخصیت محترم طارق انصاری صاحب کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ( انا للہ و انا الیہ راجعون ) اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے، ( آمین )مرحوم طارق انصاری صاحب کی […]
ڈیوائیڈر پر چڑھنے کے بعد ٹینکر الٹ کر آگ کا گولہ بن گیا
ڈیوائیڈر پر چڑھنے کے بعد ٹینکر الٹ کر آگ کا گولہ بن گیا