بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اللہ تعالیٰ نے جب سے دنیا بنائی ہے تب سے موت کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا میں جتنے بھی لوگ آئے ہیں یا آئیں گے سب کو نا چاہتے ہوئے بھی موت کے راستے سے ضرورگزرنا پڑے گا۔ یہ اللہ کا نظام ہے۔ جو زندہ ہے اسے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ کل رامپورکٹرہ میں خادم القرآن حافظ ہدایت رسول کے انتقال سے پورے علاقے میں سوگ کی ایک لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے مختلف مقامات پر قرآن کی خدمات انجام دے رہیں تھے۔ انہوں نے موضع انکھا میں مدرسہ شاہ عبداللہ امدادالعلوم میں آٹھ سال ، سعادت گنج کے مدرسہ غوثیہ فیضان رسول میں پانچ سال اور چار سال اپنے آبائی گاؤں رامپورکٹرہ میں قرآن کی خدمات انجام دیں۔ ان کے سیکڑوں شاگردوں میں سے پچاس کے قریب حافظ قرآن بن چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے قرآن کی یہی خدمت ان کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت کا ذریعہ بنے گی۔ ان کی تدفین میں قرب و جوار کے کثیر لوگوں نے شرکت فرمائی۔ ان کی نماز جنازہ انہیں کے بھتیجے حافظ غلام رسول نے پڑھائی اور رامپورکے عیدگاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی: زیدپور کے ابوالحسن نے 98.90 فی صد کے ساتھ ایم۔بی۔بی۔ایس۔ کی سیٹ حاصل کی
زیدپور، بارہ بنکی | (ابوشحمہ انصاری) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے بدھ کو میڈیکل داخلہ امتحان NEET UG 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس بار بارہ بنکی کے ابوالحسن نے NEET میں 98.90 فیصد کے ساتھ 8126 واں زمرہ رینک حاصل کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ17سالہ ابوالحسن ای ٹی وی اردو […]
پکی چھت کے انتظار میں بیٹھا غریب خاندان
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مرکزی حکومت کی انتہائی مہتواکانکشی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہدف حاصل نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کی پکی چھت کی امید تاریک نظر آتی ہے، تمام بے گھر غریب خاندان رہائش کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ہر غریب کو پکے گھر فراہم […]
اہل سنت کے پاسبان تھے قاضی شہر کانپور
کانپور: 7فروری/ ہماری آواز (پریس ریلیز) شہر کی مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور میں آج قاضی شہر کے لیے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ تعزیت سے خطاب کر تے ہوئے امام مسجد ہذا و خلیفہ حضور کمال ملت رفاعی سرکار و خلیفہ حضور شیخ الاسلام علامہ مدنی میاں قبلہ اشرفی الجیلانی ۔ مولانا تیسیر الدین […]

