بہار مذہبی گلیاروں سے

تحفظ ناموس رسالت ادارۂ شرعیہ کی اہم ترجیح: مولانا غلام رسول بلیاوی

  • مسلمان بیوی نہیں اپنے بچوں کے لیے پاکیزہ ماں تلاش کریں- ڈاکٹر امجد رضا امجد
  • سماج و معاشرہ جہیز کی لعنت سے پاک ہو, جہیز کی شادیوں کا کریں سماجی بائیکاٹ, نکاح کو آسان سے آسان تر بنائیں

موتی ہاری

نکاح کو آسان سے آسان بنانے کا حکم ہمیں سرکار مدینہ نے دیا ہے جب نکاح آسان ہوگا تو سماج و معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ ہوگا اور فتنۂ ارتداد کا بھی سد باب ہوگا – مذکورہ باتیں موتی ہاری اردو لائبریری میں منعقدہ ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر مفتی امجد رضا امجد قاضی شریعت ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار نے کہی اور مزید بتایا کہ اس ملک کو داخلی و خارجی فتنوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے- ہم اپنے ضمیر کو بیدار کریں- اچھی نسل کے لیے مستند مٹی کی تلاش کیجیے- ہم صرف بیوی نہیں بلکہ اپنے بچوں کی ماں تلاش کریں- ہمیں اپنی سوچ و فکر بدلنے کی ضرورت ہے – مدارس کی بقا سے ہی ہماری بقا ہے- غازی ملت علامہ غلامہ رسول بلیاوی مہتمم ادارۂ شرعیہ پٹنہ نے کہا کہ ملک میں نفرتوں کا بازار گرم ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں- شان رسالت میں کھلے عام گستاخیاں اور مسلم نوجوانوں کی ماب لنچنگ یا دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتای ان کے کھلے ہوئے ثبوت ہیں- اس لیے ادارۂ شرعیہ نے ملک کے آئین کی تحفظ و بقا سمیت تحفظ ناموس رسالت کے لیے بیداری تحریک چمپارن کے انقلابی سرزمین سے شروع کی ہے- ہریجن ایکٹ کے طرز پر تحفظ ناموس رسالت سمیت بھارت کے مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے مسلم سیفٹی ایکٹ بنایا جائے- قاری نثار احمد کلکتوی نے کہا کہ مؤمن کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا ہے وہ اپنے نبی کا اور ملک کا وفادار ہوتا ہے- مولانا آصف اقبال جھارکھنڈ نے کہا کہ نے کہا کہ ہماری بیٹیاں مرتد ہورہی ہیں اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں- فتنۂ جہیز اور مغربی تہذیب نے ہماری بچیوں کو مرتد ہونے پر مجبور کردیا ہے- غریب و نادار بچیوں کی شادی کا نظم و نسق کریں – مساجد کے ذمہ داران و ائمۂ کرام جہیز والی شادیوں کا بائیکاٹ کریں- مفتی احسن رضا نوری نے کہا کہ جہیز کا مطالبہ بند ہونا چاہیے- سماج و معاشرہ سے جہیز کا خاتمہ ہونا چاہیے- نکاح کو آسان بنایا جائے تاکہ گناہوں کا سدباب ہو- مولانا نعمان اختر فائق الجمالی نوادہ نے کہا کہ تعلیم کا ہم پر فرض ہے- لیکن صرف علم کا حصول ہی ہمارے مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ تعلیم , عہدہ , رتبہ کے ساتھ روح اور قلب کی پاکیزگی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے- کل ہمارے اکابرین نے شیطانی اور طاغوتی قوتوں کا مقابلہ روحانی قوتوں سے کیا تھا- اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیمات سے آراستہ و پیراستہ کرکے عصری تعلیمات سے مزین کرو تاکہ ہماری اولاد سلمان رشدی و تسلیمہ نسرین نہ بنے بلکہ سیدہ فاطمہ کی کنیز و مولیٰ علی کا غلام بنیں- مولانا سیف اللہ علیمی بنگال نے کہا کہ
ہماری زندگی عظمت مصطفیٰ کے لیے ہے- ادارۂ شرعیہ ملت کی چوطرفہ رہنمائی کے لیے ہمیشہ کھڑا ہے- الحاج دلکش رانچوی, جناب دلبر شاہی , توقیر رضا صدر اتحاد ملت ٹرسٹ, اختر ضیاء, جمشید ساحل بریلوی نے حمد و نعت پیش کیا- نظامت کے فرائض مولانا محبوب شبنم , مولانا رستم اقبال نے انجام دیے-
اس موقع سے مولانا خالد رضا خان مصباحی صدر ادارۂ شرعیہ موتی ہاری, بیتیا, مفتی محمد رضا امجدی قاضی ادارۂ شرعیہ موتیہاری, مفتی رضاء اللہ نقشبندی, مولانا لطیف الرحمن مصباحی , مولانا سید فضل اللہ نوری, مولانا سید اکرم نوری, مولانا غلام غوث نظامی, مفتی ارشاد الحق, مفتی عثمان غنی امجدی, مولانا عبدالقدوس رضوی, مولانا سراج الحق اشرفی, قومی ایکتا فرنٹ کے صدر وصیل احمد خان, مولانا نثار احمد برکاتی, حافظ عبدالمبین, قاری اشتیاق اصدقی, مولانا علی رضا, مفتی رستم علی نوری, مولانا عادل حسین مصباحی, ضلع ترجمان انیس الرحمن چشتی, مولانا اختر علی ناز قادری, مولانا شرف الدین چشتی, مفتی عتیق الرحمن حیدری سمیت ہزاروں افراد موجود تھے-

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے