بہار

ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس 14 دسمبر کو

  • امین شریعت سمیت ملک کے نامور علماء کی ہوگی شرکت, عوام الناس سے شرکت کی اپیل

موتی ہاری

ادارۂ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس کا عظیم الشان انعقاد موتی ہاری مینابازار اردو لائبریری میں 14/ دسمبر 2022ء کو بعد مغرب ہوگا- جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں- جائزہ نشست کے دوران مولانا خالد رضا خان مصباحی صدر ادارۂ شرعیہ موتی ہاری نے بتایا کہ کانفرنس کی صدارت شیخ العلماء حضرت علامہ مفتی عبد المنان کلیمی قبلہ امین شریعت ادارۂ شرعیہ بہار و اڑیسہ اور سرپرستی خطیب ذیشان نازش فکروفن حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی امجد رضا امجد قاضی شریعت ادارۂ شرعیه پٹنہ, بہار و اڑیسه فرمائینگے- خصوصی خطاب غازی ملت حضرت علامہ غلام رسول بلیاوی مہتمم ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار فرمائینگے- ان کے علاوہ ملک کے نامور علماء و مشائخ کی تشریف آوری ہوگی- مسلمانوں کے سماجی و معاشرتی, تعلیمی پسماندگی, جہیز و فتنۂ ارتداد جیسے سلگتے مسائل پر غور وخوض کیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور مثبت اقدام کیا جائے گا- اس موقع سے مفتی محمد رضا امجدی قاضی دارالقضا ادارۂ شرعیہ موتی ہاری, نائب قاضی مفتی رضاء اللہ نقشبندی, مفتی عثمان غنی امجدی, مولانا سید اکرم نوری سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے