فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے یوپی وسطی ژون کے نائب صدر مولانا عبد الرب قاسمی نے کہاکہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک وملت کی رہنمائی کی، جمعیتہ علماء کی فکر یہ ہے کہ اس ملک میں مسلمان اپنے ایمان وعقائد ،اپنے دینی وملی تشخص کے ساتھ مساجد ومدارس اور اپنی اسلامی روایات کے تسلسل کے ساتھ موجود رہ کر قائدانہ کردار ادا کریں، اس موقع پر وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت شیخ الہند کے افکار و نظریات پر گامزن رہکر جمعیتہ علماء ہند تحریک آزادی سے لیکر آج تک سرگرم عمل ہے، جمعیتہ علماء ہند کی مخلصانہ جدو جہد اس کے روشن کارناموں، اس کی دینی و ملی سماجی خدمات کی تاریخ ایک صدی پر محیط ہے جمعیتہ علماء ہند دستوری جماعت ہے اس وقت اس کی ممبر سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے آپ حضرات گھر گھر جاکر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی نائب صدر جمعیتہ علماء فرخ آباد نے بھی جماعت کے استحکام کے حوالے سے قیمتی باتیں پیش فرمائیں اور اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں شعور و بیداری کے لئے کوشش کرنے کی گزارش کی اس موقع پر ضلع صدر کانپور دیہات مولانا محمد اظہار قاسمی صاحب، مولانا شکیل الدین ندوی،مولانامحمد عقیل قاسمی مولانا محمد عاصم صاحب،مولانا محمد ارشاد ثاقبی مفتی مجیب الرحمٰن قاری عابد صدیقی،جمعیتہ علماء باندہ وجمعیتہ علماء ہمیر پور کے اراکین موجود تھے
متعلقہ مضامین
کشمکش میں کسان؛ الیکشن دیکھیں یا اناج کاٹیں، کھیتوں میں پکی کھڑی گندم کی فصل سے کسان فکر مند ہیں
ہردوئی: 11اپریل، ہماری آواز(یاسر قاسمی)پنچایت انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔ امیدوار دن رات ووٹر وں کو منانے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا کسان کسان بہت فکر مند ہیں ، وجہ ظاہر ہے کہ ایک طرف ان کے کھیتوں میں گندم کی پکی کھڑی فصلیں ہیں۔ دوسری طرف انتخابات بھی سر پر ہیں۔ ایسی صورتحال میں […]
کانپور کے دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر مولانا امین الحق کو مبارک باد
ہردوئی: 26 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)جمیعت علماء کے زیر اہتمام جاجمو کانپور میں دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر ہردوئی کے علماء نے جانشین مجاہد اسلام مولانا محمد امین الحق عبداللہ قاسمی کو مبارکباد پیش کی اور تأثرات کا اظہار کیا۔ضلعی شاخ کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ویاسر عبدالقیوم قاسمی نے مشترکہ طور […]
خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں سید طاہر میاں کا سالانہ عرس آج
بلگرام شریف، پریس ریلیز مورخہ 6 اگست بروز سنیچر 2022/ مطابق 7 محرم الحرام 1444ھ/ کو ہندوستان کی قدیم آستانہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی کی بڑی مسجد کے صحن میں بقیة السلف حجة الخلف نبیرہء بادشاہ بلگرام حضو سید آل رسول سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمة و الرضون کا سالانہ […]

