- کثیر تعداد میں سماجی شخصیات نے کی شرکت, مرحوم نے دس سال تک پنچایت کی نمائندگی کی۔
موتی ہاری: 27 نومبر
رب کائنات حیات و موت کا مالک ہے- قدرت نے موت و زندگی کا ایسا نظم رکھا ہے کہ موت کے سامنے پوری کائنات بے بس نظر آتی ہے اور رب کا فرمان بھی ہے کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے – مذکورہ باتیں کیسریا بلاک واقع بتھنا پنچایت کے سابق سرپنچ محمد زماں خاں کی نماز جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے حافظ حنیف الدین قادری نے کہی اور مزید بتایا کہ موت قدرت کا برحق فیصلہ ہے- آئے دن ہم نماز جنازہ میں شریک ہوتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنے میت کو دفن کرتے ہیں- لیکن پھر بھی ہم غفلت کی زندگی گزار رہے ہیں- جو ہمارے لیے کافی نقصاندہ ہے- دنیا و آخرت کی تیاری کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے- اپنے اخلاق و کردار کو درست کرنے کی ضرورت ہے- موت سے قبل آخرت کی تیاری کریں تاکہ قبر و حشر کی منزل ہمارے لیے آسان ہوجائے گی-
واضح رہے کہ جناب زماں خان کے انتقال سے پورا علاقہ سوگوار ہے- مرحوم نہایت خلیق و ملنسار انسان تھے- مرحوم نے دس سال تک پنچایت کی نمائندگی کی مرحوم نے بھرا پورا خاندان چھوڑا ہے – پانچ صاحبزادے نسیم اختر, مبین اختر, علیم اختر, حسیب اختر, توصیف اختر سمیت دو صاحبزادیاں ہیں- نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی-
اس موقع سے مولانا نوشاد احمد امجدی, مولانا سعید احمد قادری, حافظ کمال الدین, حاجی عدالت حسین خان , بشارت حسین خان, جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان, امجد علی خاں عرف گڈو خان سابق مکھیا, پنچایت سمیتی فیروز انصاری , ایڈوکیٹ شمس الرحمان خان , یحی خان عرف نارنگی خان, خیراللہ خان, نظام الدین خان, چنو خان, ناز احمد خان عرف پپو خان, شمیم احمد خان, ساجد خان, ڈاکٹر رئیس خان, آر جے ڈی لیڈر حاتم خان سمیت ہزاروں افراد موجود تھے۔
