(علی گڑھ 24/نومبر) ہندوستان کی مایہ ناز دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں خلیق احمد نظامی سینٹر کی جانب سے مضمون نویسی، تقریر، قرات ،خطاطی انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں علی گڑھ اور قرب وجوار کے مدارس، اسکول، یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی. جس میں خاص کر دو ادارے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ اور مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد کبیرکالونی علی گڑھ کے طلباء نے بھی بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی.
الحمدللہ دونوں مدرسے کے طلباء نے ہر بار کی طرح اس بار بھی شاندار کامیابی حاصل کی. مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے ایک طالب علم محمد بلال کو تقریری مقابلہ میں فرسٹ انعام سے نوازا گیا اور مضمون نویسی میں محمد انس کو ترغیبی انعام سے نوازا گیا.
مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد کبیرکالونی علی گڑھ کے ایک طالب علم محمد مشرف کو تقریری مقابلہ میں تیسرا انعام اور سید عامر علی کو قرات کیٹیگری میں تیسرا انعام ملا.
تقسیم انعامات میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے پرو وائس چانسلر، اور دیگر اساتذۂ کرام موجود رہے.
دونوں مدارس کے اساتذۂ کرام مولانا ضیاء الرحمن امجدی ،مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا ساغر جمیل ،مولانا سید اوصاف علی مجددی، قاری اسلام برکاتی،قاری شعیب برکاتی اور دیگر اساتذہ کی محنت کی بدولت انعامی مقابلے میں طلباء کرام نے شاندار کامیاب حاصل کی.