بارہ بنکی

جواہر لعل نہرو بہت بااثر اور کثیرالجہتی شخصيت کے مالک تھے

  • ملک کے پہلے وزیر اعظم کی یومِ پیداٸش پرکانگریس صدر محمد محسن کا اظہارِ خیال

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ملک کے پہلے وزیر آنجہانی بھارت رتن پنڈت جواہر لعل نہرو صحیح معنوں میں جدید ہندوستان کے معمار تھے۔ جدو جہد آزادی کے دوران تو انھوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کو ایک نئی پہچان دی۔انھوں نے 26 جنوری 1930 کو پورے ملک میں ترنگا لہرا کرمکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔ سبھی نے نہرو جی کی تصویر کی گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آج نہرو جینتی کے موقع پر منعقد تقریب کو خطاب کر تے ہوئے صد ر ضلع کانگریس محمد حسن نے ظاہر کیے۔ انھوں نے کہا کہ جواہر لعل نہرو بہت با اثر اور کثیر الجہتی شخصیت کے مالک تھے۔ملک کی آزادی کے عرصہ دراز تک ملک کے وزیراعظم رہنے والے جواہر لعل نہرو نے ہندوستان کی غریبی، بے روزگاری دور کر کے ملک کو ایک ترقی پذیر ملک بنانے میں جو گراں قدرخدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں۔ جنگ آزادی کے دوران انھوں نے نہ صرف قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ اس دوران وہ نہ تو اپنی بیمار اہلیہ کا علاج کر سکے اور نہ ہی
اپنی اکلوتی بیٹی اندرا گاندھی کی صیح طریقے سے پرورش کر سکے۔آج کے نو جوانوں کو ان کے جذ بہ وطن پرستی اور حب الوطنی کو اپنی عملی زندگی میں اتارنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کو سابق صدر امرناتھ مشرا، راجبیند ر ور ما(فوٹو والا) تر جمان سرجوشرما، عرفان قریشی، سنجیو مشرا، نیک چندتر پاٹھی، ارشد احمد،کے سی شریواستو سمیت دوسرے کارکنوں نے خطاب کیا۔سبھی نے نہرو جی کی تصویر کی گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے