بہار تعلیمی گلیاروں سے

تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت: خالد مصباحی

  • 06 نومبر کو موتی ہاری میں منعقد ہوگی مشاورتی نشست, کمیٹی کے جملہ اراکین و عہدیداران سے شرکت کی پرخلوص گزارش

موتی ہاری: 20 اکتوبر
مرکزی دارالقضاء ادارۂ شرعیہ پٹنہ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کا انعقاد ہر اضلاع میں ہورہا ہے- ضلع مشرقی چمپارن میں بھی اس تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا – اس سلسلے میں ادارۂ شرعیہ کمیٹی موتی ہاری کے زیراہتمام رضوی دارالعلوم و قادری یتیم خانہ بڑا بریار پور موتی ہاری میں آئندہ 06 چھ نومبر 2022ء بروز اتوار نو بجے صبح ایک اہم مشاورتی نشست رکھی گئی ہے – جس میں کانفرنس کے انعقاد و دیگر دینی, ملی سرگرمیوں پر غور و خوض کیا جائے گا- اس کی اطلاع ادارۂ شرعیہ کمیٹی موتی ہاری کے صدر اعلیٰ مولانا خالد علی خان مصباحی نے دی اور مزید بتایا کہ ضلع کمیٹی اور بلاک کمیٹی کے جملہ اراکین و عہدیداران و ذمہ داران وقت کی پابندی کرتے ہوئے اس نشست میں شریک ہوں اور قیمتی مشوروں سے نوازیں- مولانا مصباحی نے مزید بتایا کہ سماج و معاشرہ میں پھیلتی ہوئی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے- عصری تعلیمات حاصل کرنے والے نونہالان قوم و ملت کے اندر دینی تعلیمات و مذہبی شعور پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل تابناک ہوسکے-

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے