بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری} نگر پنچایت سترکھ میں بابا سمبھو داس کوٹی پر سماج وادی پارٹی کے بانی، سوشلزم کے سرپرست، سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کی گٸی۔
اس خراج عقیدت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیڈر سماج وادی پارٹی، سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ نے سب سے پہلے مندر میں بھگوان کے درشن حاصل کیے، اس کے بعد کسانوں، غریبوں، اقلیتوں،کے مسیحا سماج وادی پارٹی کے بانی سابق وزیر اعلیٰ و سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو جی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے محبوب لیڈر،ہم سب کے دلوں میں بسنے والے نیتاجی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، یہ انتہائی افسوسناک وقت ہے۔ میں نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ نیتا جی کی زندگی کا جتنا مطالعہ کیا جائے کم ہے ۔اتر پردیش کا نقشہ ان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں ہی بدل گیا تھا ۔نیتا جی نے نعرہ دیا تھا ۔
روٹی ،کپڑا سستا ہو گا۔
دوا ،پڑھاٸی مفت ہوگی
اور اسے اتر پردیش میں لاگو کرکے دکھایا گیا کہ نیتا جی اپنے چھوٹے سے چھوٹے کارکن کا خیال رکھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابل احترام نیتا جی نے طلبہ لیڈروں کو بہت عزت دی، ہم جیسے تمام طلبہ لیڈروں کو ایم ایل اے، ایم پی بنایا۔ اور وزراء،نیتا جی نے ہم سے اس وقت ملاقات کی تھی جب ہم لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے جنرل سکریٹری تھے اور اسی دن سے نیتا جی نے ہمیں طلبہ یونین کا صدر بنایا، پھر حیدر گڑھ سے وزیر اعلیٰ کے خلاف پارٹی سے ٹکٹ دیا اور ایم ایل اے بنایا پھر وزیر بنایا۔ قائد کے قول و فعل میں کوئی فرق نہیں تھا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر موجود لوگوں میں سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، رام نریش ورما، حشمت علی گڈو، شکیل احمد صدیقی، کرشنا کمار راوت، وریندر موریہ پردھان، دیپک سنگھ پردھان، رام ملن یادو، للو یادو پردھان، اشوک یادو، دیپک یادو، سونو یادو، رینا یادو، رام کیلاش یادو پردھان، سونو راوت، رام سیوک یادو، اور بی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
