لکھنؤ۔(ابوشحمہ انصاری)ہندی فلمی دنیا کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان کی آنکھیں نم ہوگٸی۔وہ کسی ذاتی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے موسیقار محمد رفیع جی آج بھی ہمارے دلوں میں موجود ہیں اور ہمیشہ رہے گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ فیروز خان نے مہابھارت میں ارجن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔ لوگوں نے انہیں ارجن کا نام دیا۔ کرن ارجن، جگر، کھوٹے سکے جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کر کے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔انہوں نے تقریباً 300 فلموں میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ورلڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے قومی چیف جنرل سکریٹری معراج انصاری، انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بارہ بنکی ضلع صدر عبید انصاری، ضلع جنرل سکریٹری دانش انصاری، ضلع سکریٹری محمد عبید انصاری،محمد شہیر، تحصیل نائب صدر مہیش چکروتی موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
پر امن طریقے سے نکالا گیا یومِ عاشورہ کا جلوس، پولیس فورس رہی تعینات
سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ضلع کے قصبہ رامپور ، بھوانی پور میں محرم کے جلوس میں ترنگے کو بھی شامل کیا گیا۔ پر امن طریقے سے نکالے گئے محرم کے جلوس کا یہ تہوار اللہ کے پیغمبر حضرت محمدﷺ کے نواسوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن جگہ جگہ لوگوں کے لئے […]
بارہ بنکی: ایم۔ایل۔اے۔ نے سنی فریادیوں کی فریاد
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ} انصاری) ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ کو بھی رام نگر کے ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے اپنی آبائی رہائش گاہ گاؤں مسولی میں موجود رہ کر فریادیوں کے مسائل سنے۔علاقہ کے لوگوں نے زمین، تھانے سے متعلق مسائل کو رکھا اور بیماری کے علاج کے لیے مدد کی مانگ ایم […]
زید پور میں جوش و خروش سے نکلا جلوس محمدیﷺ
زید پور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)جشن آمدِ رسول ﷺ کے موقع پر اتوار کی صبح سے ہی اسلامی جھنڈوں کا جلوس قصبہ کے مختلف علاقوں سے نعتِ نبی پڑھتا ہوا نکلا۔ شعراء کے کلام کی حوصلہ افزائی کے ساتھ قصبہ میں جگہ جگہ کیمپ لگاکر انعام و اکرام تقسیم کئے گئے۔بارہ بنکی کے مردم خیز قصبہ […]