مجلسِ علماے جھارکھنڈ کے ڈائریکٹر مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی نے یہ اطلاع دی ہے کہ امام اعظم مجلسِ تربیتِ افتا ـ جھارکھنڈ” سے منسلک طلبۂ ” تربیت افتا کورس “ کا شش ماہی امتحان 16/اکتوبر 2022ء بروز اتوار سے شروع چکا ہے۔ اس میں چھ پرچوں کا امتحان ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ـــ امتحان سینٹر الجامعۃ الغوثیہ للبنات، ہواگ،ضلع ہزاری باغ (جھارکھنڈ) کو بنایا گیا ہے۔
واضح ہوکہ یہ کورس آن لائن ہورہا ہے، جس میں ان کی تعلیم اور مشق افتا (فتاویٰ نویسی) کی تربیت و رہنمائی کی جاتی ہےـ اس میں دو امتحان ہوتے ہیں ایک ششماہی دوسرا سالانہ۔
گزشتہ سال 2021ء سے یہ کورس کرایا جارہا ہے، اس وقت سال اول کے طلبہ امتحان دے رہے ہیں جو ملک ہندوستان کے مختلف گوشوں سے تشریف لائے ہیں۔
یوپی، بہار، جھارکھنڈ، جبل پور، بنگال ، مدھ پردیش ،کشمیر سے طلبائے کرام مجلس علماے جھارکھنڈ کے زیر اہتمام چلنے والا امام اعظم مجلسِ تربیتِ افتا ـ جھارکھنڈ کے بینر تلے اپنی علمی تشنگی بجھا رہے ہیں۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انھیں فقہِ دین کی عظیم نعمت سے سرفراز فرماکر اخلاص وللہیت کے ساتھ خدمتِ اسلام کی توفیق عنایت فرمائے ۔ اور مجلس علماے جھارکھنڈ بھی أحسن انداز میں خدمتِ علم و سنیت میں روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔ آمین ثم آمین، یا رب العالمین! بجاہ سید المرسلین – ﷺ –
زیرِ اہتمام: مجلس علماے جھارکھنڈ