بارہ بنکی

سیلاب متاثرین کا بڑا الزام ایس ڈی ایم سرولی غوث پور پریا سنگھ سے کی شکایت

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)تحصیل سرولی غوث پور کے گرام اٹہوا پوربی اور ٹاڈا کے علاقے کے سیلاب متاثرین کا الزام 300 کے قریب گھروں کے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ 201 افراد کی فہرست ہے لیکن صرف 60 کے قریب لوگوں کو سیلاب سے متعلق امدادی سامان دیا گیا، جس کی شکایت متاثرین نے ایس ڈی ایم سرولی غوث پور پریا سنگھ سے کی تھی۔ جس پر ایس ڈی ایم سرولی غوث پور نے کہا کہ کوٹوا دھام باڑ چوکی پر چلے جائیں، لوگوں کو امدادی سامان مل جاۓ گا، تمام سیلاب متاثرین کوٹوا دھام باڑ چوکی پہنچے موقع پر موجود نائب تحصیلدار اور لیکھ پال نے بتایا کہ ہم لوگوں کو ابھی لسٹ نہیں ملی ہے لسٹ ملے گی توسیلاب سے متاثرین کو امدادی سامان دیا جاۓ گا۔اس پر سیلاب متاثرین لوگوں نے ایس ڈی ایم پریاسنگھ اور ناٸب تحصیل دارکو بھی لسٹ دیکر رسیو کروایا، اس کے بعد بھی سیلاب متاثرین کا کہنا ہے اور الزام ہے کہ ہمیں آج تک امدادی سامان نہیں دیا گیا۔ سیلاب سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی جارہی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے