ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی

نعتیہ شاعری کرنا گویا تلوار کی دھار پر چلنا ہے

اچھیچھہ،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)نعت کی شاعری کہنا گویا کہ تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔ اللہ رب العزت کا جس پر خاص کرم ہوتا ہے وہی شاعر نعت کی شاعری کر پاتا ہے، وہ شاعر خوشنصیب ہیں جونعت کے اشعار کہتے ہیں_ ان خیالات کا اظہار نوجوان ناظم مشاعرہ جناب احمد سعید حرف نے مدرسہ اسلامیہ نورالعلوم قصبہ اچھیچھہ ضلع بارہ بنکی میں کیا انہوں نے اپنے تمہیدی خطاب میں کہا کہ اللہ نے اپنے محبوب پیغمبر محمد مصطفیٰ کو دنیا میں رحمت للعالمین بناکر بھیجا، آپ کے دنیا میں تشریف لانے سے پہلے دنیا کا بہت برا حال تھا، بچیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا، عورتوں کی کوئ عزت نہیں تھی، لوگ ذرا ذرا سی بات پر ایک دوسرے سے جھگڑ جاتے تھے یہاں تک کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو جاتے تھے، لیکن آپ کے تشریف لانے کے بعد دنیا کا بگڑا نظام ایسا بنا کہ آج بھی لوگ آپکی سیرتِ مبارک کی مثال پیش کرتے ہیں_ آج یہاں موجود شعراء کرام آقا کی سیرت اپنے نعتیہ کلام کے ذریعہ پیش کریں گے_ نعتیہ مشاعرے کی صدارت حافظ محمد محمود نے جبکہ نظامت کے فرائض احمد سعید حرف نے ادا کئے۔

پسندیدہ نعتیہ اشعار نذر قارئین ہیں:-

اسے تو دیکھ پائے ہیں نہ جبریل امیں اب تک،
زمیں سے عرش تک جو آپ نے سرکار دیکھا ہے_
عرفان بارہ بنکوی

اٹھایا قلم نعت لکھنے کو جب بھی،
فقت سیرتِ مصطفیٰ یاد آئی
احمد سعید حرف

یا الٰہی یہی کر رہا ہوں دعا اپنی آنکھوں سے آنسو بہاتے ہوئے،
موت آئے دیارِ حرم میں مجھے رب سلم علی گنگناتے ہوئے_
شرافت بسوانی

جسنے سرکارِ دوعالم سے محبت کی ہے،
اسنے فاقوں پہ بھی خوش ہوکے قناعت کی ہے_
حسان ساحر

سمجھ لو اسکو دولت مل گئی سارے زمانے کی_
در اقدس ملیگی نوکری جھاڑو لگانے کی_
قاری پرویز یزدانی

میں بیمار محمد ہوں دوا کی کیا ضرورت ہے،
درودِ پاک پڑھتا ہوں مجھے آرام ہوتا ہے_
عبید دتولوی

اس کے علاوہ مشتاق وارث نگری، حسن قادری نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا _ اس موقع مدرسہ ھاذا کے منیجر محمد عالم، فقیر محمد، قاری رضی اللہ، محمد آمین، عبد السلام، حافظ نظام الدین، فخر الدین، محمد ہارون، محمد افضل وغیرہ کثیر تعداد میں سامعین حاضر رہے _

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے