ہردوئی
بلگرام شریف میں واقع قدیم بزرگ مجدد اعظم، قدوۃ السالکین مرجع خلائق حضرت سید شاہ میر عبدالواحد بلگرامی [مصنف سبع سنابل] اور ان کے صاحبزادے قطب زماں شیخ المشائخ حضرت سید شاہ میر محمد طیب علیہما الرحمہ سے کا سالانہ عرس خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں رواں ماہ 16/اکتوبر تا 18 اکتوبر میں ہونے والا ہے ،جس کی صدرات خانقاہ کے سجادہ نشین پیر طریقت شہزادہ طاہر ملت حضرت سید میر محمد سہیل میاں واحدی چشتی صاحب قبلہ فرمائیں گے ۔آپ نے اس موقع پر کہا کہ بزرگوں کے اعراس منعقد کرنا باعث برکت و رحمت ہے امت مسلمہ کے لئے بزرگوں کی سیرت و کردار نمونہ عمل ہے لہذا بزرگوں کے فیوض پانے کے لئے ہم اعراس منعقد کرتے ہیں، تین روزہ عرس میں مشاعرہ،تقریری پروگرام،حلقہ ذکر کے ساتھ ساتھ تبرکات شریف کی زیارت بھی کروائی جائیگی..جس میں کثیر تعداد میں ملک و بیرون ملک سے مشائخین کرام، علماء اسلام، مفتیان عظام، حفاظ قراء، ادباء، دانشوران، اور مریدین و متعلقین کی شریک ہو کر آپ کی عظمتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
