جموں و کشمیر

جشن میلاد النبیﷺ پر مولانا نورانی کا ہدیہ تبریک و تهنیت

سرینگر / گوہر خاکی /معروف عالم دین صوفی سکالر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ جموں و کشمیر کے صدر حضرت مولانا محمد نورانی نقشبندی نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں جناب نورانی نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے دو اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے اور یہ دو سبق برداشت اور ایک دوسرے کے درمیان سمجھ اور بھائی چارہ ہے اور ان کا پیغام تمام زمانوں اور تمام جغرافیائی سرحدوں کے پار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی ضرورت برداشت اور ایک دوسرے کے سمجھنے کی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی ۔ آج ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کا جشن یوم ولادت منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ موصوف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علماء و مشائخ بورڈ جموں و کشمیر نے آج پورے مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جانے والی عید میلاد النبی کے موقع پر پوری دنیا اور خاص طور پر بھارت کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر ٹیم ورلڈ صوفی فورم شاخ کشمیر کے زعماء نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ ہم تمام انسانیت اور کائنات کی مزید بہتری کے لئے ان کی دانشمندی‘ برداشت‘ پیار‘ امن اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی مکمل سچائی سے پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی تمام انسانیت کے لئے تعلیمات‘ روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں۔جس کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے