بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) تیز رفتار انووا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار متعدد افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر شہر کوتوالی پولیس نے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔کل بارہ بنکی سے لکھنؤ جارہی تیز رفتار کار اعلیٰ پور پٹرول پمپ کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جائے وقوع پر پہنچے شہر کوتوال سنجے موریہ اور دیگر پولس اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور حادثے کی وجہ سے لگنے والے جام کو ہٹایا۔
متعلقہ مضامین
بی۔جے۔پی۔ کی پالیسیوں سے ملک کا نظام ہوا درہم برہم: راکیش ورما
زیدپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بی جے پی حکومت بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے بڑے مسئلے کے لیے ذمہ دار ہے۔آج زید پور ودھان سبھا کے گرام مجیٹھااور تاہی پور میں سرگرم اراکین، کیمپ میں بڑی تعداد میں موجود،سابق وزیر راکیش کمار ورما نے کارکنوں کے سامنے اظہار خیال کیا۔راکیش کمار ورما نے کہا کہ بی […]
حاجی وارث علی شاہ کے والد جناب دادا میاں کے مزار پر پیش کی گئی پرینکا گاندھی کی چادر
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر برج لال خابری کی ہدایت پر سابق وزیر نسیم الدین صدیقی، نکول دوبے، تنج پونیا، ستیش اجمانی، نعیم صدیقی، سشیل پاسی، اتر پردیش کانگریس کے صوبائی صدر کی قیادت میں ایک 17 رکنی ایک وفد "جو رب ہے وہی رام ہے”کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ حاجی […]
کسان راتوں کو جاگ کر فصلوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن انھیں مناسب قیمت نہیں ملتی: فرید محفوظ قدوائی
سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاست بھر کے کسان رات رات جاگ کر اپنی فصلوں کو بچا رہے ہیں، لیکن کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، سابق وزیر/ایم ایل اے اکھلیش یادو کی ہدایت پر گاؤں بنؤ میں ایس پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران رام نگر اسمبلی […]