گولہورا تھانہ سدھارتھ نگر ٧ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ء بروز منگل بعد نماز ظہر کاشانہ مولانا مسعود الحق رحمانی ابن علامہ شمیم القادری علیہ الرحمہ پر جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیاگیا دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری مولانا خان محمد قادری فیضی نے قرآن پاک کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا بعدہ حافظ محمد ریحان فیضی، حافظ محمد عمر نظامی، عبد السلیم،حافظ کمال احمد ،حافظتنویر صدیقی رضوی،حافظ شفیق نظامی،حافظمحمد علی،حافظ خالد ،مولانامحمد شریف القادری،حافظ جاوید،مشہور زمانہ نعت خواں حافظ شاہ عالم مہراج گنجوی علامہ شمیم القادری کی لکھی ہوئی نعت پڑھ کر اہل محفل کو سرور بخشے مداح رسول اکرم قاری خان محمد فیضی نے اچھے انداز میں نعت پاک پیش کیا سامعین نے خوب داد وتحسین سے نوازا مشہور نعت خواں و شاعراسلام علامہ شمیم القادری کے برادر اصغر مولانا حمیداشرف قادری نے بھی بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کیا اور ثناء خوان رسول واجد علی فیضی نے کلام اعلی حضرت اور علامہ شمیم القادری کے شان میں منقبت کے اشعار پیش کئے اور مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ و مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی چیف ایڈیٹر امام احمد رضا میگزین و پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں علامہ صفی اللہ شمیم القادری کے علمی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ علامہ شمیم القادری حاضر جواب حق گو اور بزرگوں کے عقیدت مند تھے اخلاق کے دھنی تھے درسی صلاحیت کے مالک تھے افہام وتفہیم کاانداز نرالہ تھا آپ فی البدیہ شاعر اور مقرر تھے اہل علم ان کو عزت و توقیر کی نظروں سے دیکھتے تھے سامعین و حاضرین بیچ بیچ میں نعرۂ تکبیر و رسالت کی صدا بلند کرتے رہے پروگرام کی صدارت مولانا مسعود الحق رحمانی ابن شمیم القادری علیہ الرحمہ نے کیاصلاۃ وسلام اور دعاء پرمحفل کا اختتام ہوا اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف مچکی شہرعالم چودھری سرسیا ڈاکٹر عبدالمبین ٹیکوئیا بھی موجود تھے
متعلقہ مضامین
ماہنامہ فیض الرسول جدید (براؤں شریف) کی رسم اجرا 3 مارچ کو
سدھارتھ نگر: 26 فروری، ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی) یہ خبر سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے لئے باعث مسعود ہے کہ خانقاہ یارعلویہ فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر کی جانب سے بیادگار صوفی باصفا صدیق الاولیاء مظہر شعیب الاولیاء خلیفہ محمد صدیق احمد علوی قادری چشتی یارعلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت شاندار مجلہ […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس رضوی کی تقریبات اختتام پزیر
سدھارتھ نگر: 4 اکتوبر، ہماری آواز (نامہ نگار)ضلع کے مرکزی ادارہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، اسکا بازار میں کل دیر رات تک چلے جلسہ اعلیٰ حضرت پر عرس رضوی کی تقریبات کا اختتام ہوا۔ مشہور زمانہ خطیب علامہ صاحب علی چترویدی کی صدارت و سرپرستی میں منعقد اس جلسہ کا آغاز قرآن مقدس کی […]
نونہواں بازار میں جشن معراج النبی کانفرنس اختتام پذیر
نونہواں/سدھارتھ نگر: 12 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل بتاریخ 26رجب المرجب 1442ہجری مطابق 11مارچ 2021عیسوی بروز جمعرات بعد نماز عشاء نونھواں کی سرزمین پر دارالعلوم أھلسنت فاروقیہ اشرفیہ کے مبارک چھاؤں میں شہزادۂ خلیفۂ اجمل العلماء حضرتِ علامہ عمران احمد برکاتی کی سرپرستی میں جشن معراج النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز […]

