رام نگر،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)علاقائی ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی گاؤں گاؤں جا کر اپنی اسمبلی میں مسائل سن رہے ہیں، اسی سلسلے میں فرید محفوظ قدوائی سورت گنج بلاک کے گاؤں جاروڈا پہنچے اور وہاں چوپال لگا کر گاؤں والوں کے مسائل سنے،افسران کوفون کر مسائل کے حل کے لیے ہدایات دیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے جرودڈاکے رہنے والے صحافی اشوک سنگھ کے گھر پہنچ کران کا حال جانا،گرام بکھرےپورمیں متوفی منا سنگھ کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں کو تسلی دی۔ساتھ ہی پرتھوی پوروا، مدھنا، اور اترولی (بلکھیا) وغیرہ گاؤںمیں منعقدہ جاگرن میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے دکھ سکھ میںساتھ ہوں، آپ کی ایک آواز پرہم آپ سب کے ساتھ کھڑے ملیں گے۔ اس موقع پر خاص طور پر سیلن ورما، سابق بلاک پرمکھ راجن سنگھ، درگا بخش سنگھ، رام نواس اوستھی، سندیپ سنگھ، کلو مشرا، گڈو ماسٹر، دین محمد، نثار احمد، امریش پال، پھول چند پال، رنکو یادو، سوہن لال، پون ورما وغیرہ موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
بی۔جے۔پی۔ حکومت ملک کو برباد کر رہی ہے، اقتدار سے ہٹانے کے لیے عوام تیار: گورو راوت
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) بی جے پی حکومت ملک کو برباد کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت ملک کو پیچھے لے جا رہی ہے۔ لوگ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائے گی۔مندرجہ بالا خیالات کا اظہار […]
بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی کار، متعدد سوار زخمی
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) تیز رفتار انووا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار متعدد افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر شہر کوتوالی پولیس نے تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔کل بارہ بنکی سے لکھنؤ جارہی تیز رفتار کار اعلیٰ پور پٹرول […]
بھارت ایک خود کفیل ملک بن گیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کے افتتاح پر نائب وزیر اعلیٰ کا خطاب
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہندوستان ایک خودکفیل ملک بن گیا ہے اور ہندوستان کو یہ طاقت ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی فکر کی بنا پر ملی ہے جب ملک کی اقتصادی طاقت بڑھے گی تو ملک خود بخود خودکفیل بن جاۓ گا۔ وہ آج شام سفید آباد میں […]

