دہلی سدھارتھ نگر

مولانا قمر انجم فیضی کو "اردو تہذیب ایوارڈ” دیا گیا

  • انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں منعقدہ یک روزہ نیشنل سیمینار

سدھارتھ نگر. پریس ریلیز

کالم نویس و صحافی کی حیثیت سے معروف و مقبول شخصیت حضرت مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف کی ذات محتاج تعارف نہیں، آپ ضلع سدھارتھ نگر کے تحصیل ڈومریاگنج کے تحت جمالڈیہہ چافہ میں 1993 میں پیدا ہوئے۔
دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف میں درجات عالیہ کی تعلیم حاصل کی۔ خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف سے جاری ہونے والے موقر مجلہ جام میر کے باضابطہ طور پر چیف ایڈیٹر ہیں۔ صرف اتنا ہی بلکہ اپنے اعلیٰ علمی اور ادبی، فنی، صلاحیتوں کے بنا پر رضا اکیڈمی ممبئی اور مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا کے علاوہ کئی متحرک فعال تنظیموں سے آپ کی وابستگی رہی ہے۔ اور آپ مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا شاخ ضلع بلرامپور کے صدر ہیں۔اور اردو ویب سائٹ ہماری آواز گورکھپور کے سب ایڈیٹر ہیں، اب تک کئی صوبوں کے سیمینار میں بحیثیت سینئر جرنلسٹ و مقالہ نگار آپ کی نمائندگی رہی ہے۔ مورخہ 6 فروری 2022 ء/کو آل انڈیا سیمینار علی پور بازار ضلع گونڈہ میں علماء کرام کے ہاتھوں "علامہ اقبال ایوارڈ” اور سپاس نامہ موصول ہوا ہے۔
نیز 15 مارچ 2022/بروز منگل شیخ ڈیہہ ،ضلع سدھارتھ نگر میں بموقع رحمت عالم کانفرنس آپ کی دینی علمی تحریکی نیز ادبی خدمات کے اعتراف میں”حضرت شعیب الاولیاء ایوارڈ تفویض کیا گیا۔آپ کے فکر و فن کا زاویہ بہت وسیع ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو غضب کی ذہانت اور بلا کی فطانت عطا کی ہے جو اپنی نوعیت میں بے مثال ہے۔ آپ کا مطالعہ ماشاء اللہ بہت وسیع و عمیق ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ متعدد سندوں سے سرفراز کئے جا چکے ہیں ۔ آپ کے سامنے صحافت کی ایک بہت بڑی دنیا ہے۔ آپ کے گوہر افکار، فکر وفن کا زاویہ بہت وسیع ہے۔ آپ کے تمام مضامین کو یکجا کرکے کتابی شکل میں شائع کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔آپ نے ذرہ سے آفتاب کا سفر طے کرنے میں راہ کی خاردار جھاڑیوں اور گھنے جنگلوں کی صعوبتیں بھی جھیلی ہیں۔ مگر اپنے جذبے اور حوصلے پر ثابت قدم رہے ہیں، کئیں ایوارڈز اور سپاس نامہ ملنے پر مبارکبادیوں کا سلسلہ تادم تحریر جاری ہے ۔بتاتے چلیں کہ مورخہ یکم ستمبر بروز سنیچر 2022/ کو
انڈیا اسلامک کلچر سینٹر نئی دہلی میں زیر اہتمام انڈو اسلامک ہیریٹیج سینٹر یک روزہ نیشنل سیمینار میں "اردو ہندوستانی زبان” کے عنوان سے منعقد ہوا ۔جس کی سرپرستی پروفیسر سید لیاقت حسین معینی اور قیادت جناب ڈاکٹر شجاعت قادری نے فرمائی۔معروف و مقبول ناول نگار پرو فسیر حضرت سیدمحمد اشرف میاں قادری برکاتی مارہروی۔پروفیسر حضرت سیدلیاقت حسین معینی۔حضرت سید پروفیسر سراج اجملی صاحب قبلہ کے دست مبارکہ سے اردو زبان کی لسانی خدمات کے اعزاز میں مولانا محمد قمرانجم فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف و صحافی روزنامہ شان سدھارتھ لکھنؤ کو "تہذیب اردو ایوارڈ” دیا گیا نیز شال پوشی کر کے حوصلہ افزائی کی گئی۔ سیمینار کے روح رواں جناب ڈاکٹر شجاعت قادری ،کنوینر حضرت مولانا محمد ظفرالدین برکاتی ،کوارڈینیٹر مولانا محمد مدثر اشرفی، معاون مولانا ذیشان اشرفی ، پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر صفدر امام قادری، احمد جاوید انقلاب پٹنہ، ڈاکٹر حنا آفرین،ڈاکٹر محمد احمد نعیمی ، ، ڈاکٹر اخلاق عثمانی ، مشہور صحافی ڈاکٹر یامین انصاری ریذیںنٹ انقلاب دہلی، جناب ابھئے کمار جے این یو۔جناب سہیل انجم ، جناب حقانی القاسمی، علامہ غلام مصطفیٰ نعیمی صاحب، ان سبھی حضرات کی موجودگی رہی۔ آپ نے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے تمامی احباب بالخصوص حضرت مولانا ابو اشرف ذیشان لکھنئو کا زیادہ شکر گزار ہوں ۔مبارکبادی پیش کرنے والوں میں مولانا فیاض احمد خان مصباحی برکاتی ، مولانا عبدالرشید مصباحی، مفتی اسرار احمد واحدی فیضی، مولانا عارف القادری واحدی،مولانا فیض خان، مولانا آصف بلال فیضی ، مولانا ضیاءالحق فیضی ، مولانا بلال نظامی،مولانا صدام حسین مصباحی، مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی، مولانا محمد عثمان علیمی، مولانا معین اخترخان، مولانا تاج محمد واحدی، مولانا نسیم ثقافی، مولانا ارشد علیمی علیگ، علامہ غلام جیلانی فیضی، ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی علیگ، مولانا ذاکر حسین فیضی، مولانا نعیم الدین فیضی برکاتی، مولانا مفتی ثاقب ادیب مصباحی، مولانا کرم حسین فیضی، جناب ابرار بھائی چیف ایڈیٹر شان سدھارتھ لکھنؤ، مولانا نسیم مشاہدی،والد گرامی ماسٹر خلیل احمد ،مولانا مدثر اشرفی گولڈ میڈلسٹ صدر ایم ایس او دہلی،مولانا عباس ازہری،مولانا عباس رضوی، مولانا ظفرالدین رضوی،مفتی عبدالحکیم نوری، مولانا محمد رضا ازہری، مولانا اسلم رضا، جناب محمد سلیم جنرل سیکرٹری ایم ایس او بلرامپور، کے اسما قابل ذکر ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے