ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی

گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مقامی گاندھی بھون میں 44 ویں آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرہ کا انعقاد

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مقامی گاندھی بھون میں 44 ویں آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کے کنوینر راج ناتھ شرما تھے اور اس کی صدارت آنکھوں کے امراض کے ممتاز سرجن اور سماجی کارکن ڈاکٹر وویک کمار ورما نے کی۔ پروگرام کی نظامت کے فراٸض شکیل رودولوی نے انجام فرمائے مشاعرہ بے انتہا کامیاب رہا بہت زیادہ پسند کٸے گٸے اشعار کا انتخاب نذرِقارٸین ہے ملاحظہ فرماٸیں۔

لوٹنا ہو جہاں سے ناممکن
خود سے اتنا بھی دور جانا نہیں
انجم بارہ بنکوی
گاندھی جی کے جیون پر وہ لوگ ٹپڑی کرتے ہیں
گاندھی جی کے بال برابر جن کی بھی اوقات نہیں
اجے پردھان
میرے گاؤں کا کوٹیدار کٸی ڈرم مٹی کا تیل پی کر
مرتا نہیں، صحت بناتا ہے
انیل سریواستو عرف للو
یا رب ہمارے ملک کی قسمت سنوار دے
بھارت کو سب سے زیادہ جہاں میں وقار دے
ریحان بارہ بنکوی
نکل پڑے جب لے کے اہنسا کی لاٹھی
انگریزوں کو مار بھگایا گاندھی نے
خلیل فریدی
جیرن شیرن تھی کایا ان کی پر ساہس بھرپور تھا
ناکاراتمک کا اندھیارا ان سے کوسوں دور تھا
آدرش بارہ بنکوی
بسی ہے جس کی فضاٶں میں آج بھی خوشبو
چمن میں ایک مہکتا گلاب ایسا تھا
شکیل ردولوی
نا افضل بولتا ہے نا کمتر بولتا ہے۔
خدا کا حکم ہوجاۓ تو پتھر بولتا ہے
اکرم وارثی
درس دیتے رہے اخوت کا
رہنما لاجواب تھے گاندھی
احمد سعید(حرف)
وجود اس کامٹا دیتے ہیں جہاں والے
وہ قوم جس کا کوٸی راہبر نہیں ہوتا
حسن ساحر فتح پوری

سنت کمار اناڑی نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ڈاکٹر ایچ این شرما، سابق وزیر اعظم کے سیاسی مشیر، سابق ایم ایل اے سرور علی خان، محمد عمر قدوائی، ڈاکٹر اے اے انصاری، صلاح الدین قدوائی،فرحت اللہ قدوائی ایڈوکیٹ، ونے کمار سنگھ، اقبال اشرف ایڈوکیٹ، انور محبوب قدوائی، دیویندر پرتاپ سنگھ عرف گیانو، شور کامل ایڈووکیٹ، ہمایوں نعیم خان ایڈووکیٹ، محمد احمد شہنشاہ، موتونجے شرما ‘ببلو’، پٹیشوری پرساد، رنجے شرما، محمد حنیف، دھننجے شرما، توقیر قرار، نفیس الحسن، وریردی، منیا، ستیوان، منیا سنگھ، ساکیت موریہ، عزیز احمد، نسیم خان سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے