بارہ بنکی

شایان شان نکالیں گے جلوس محمدی؛ بزم رحمت بارہ بنکی کا اہم اجلاس

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) تاج بابا راعین کونسلر کی رہائش گاہ پر بزم رحمت بارہ بنکی کی جانب سے جشن عید میلادالنبی اور جلوسِ پرچم محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آنے والی(11 ربیع الاول اور 12 ربیع الاول شریف 1444 ہجری) 8/10/2022 اور 9/10/2022 بروز ہفتہ اور اتوار کو منایا گیا، جلسے کی تیاری کے لیے منعقدہ اجلاس میں تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا اور روشنی یا جلوس کے دن کسی کو آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، بڑا ڈی جے، بڑی گاڑی،یا دو پہیوں والی گاڑیاں جلوس کے دوران لانا سخت منع ہے۔ اور بزم کے قائم مقام صدر قاری عظیم مساٸخی جی نے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ آپ لوگ چھوٹی گاڑیوں، فور وہیلر کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے کا کام کریں تاکہ وہاں روشنی و جلوس میں کسی بھی طرح کی آمدو رفت میں کسی کو کوٸی پریشانی نہ ہو۔
اس موقع پر بزم رحمت بارہ بنکی کے تمام عہدیداران ممبران اور رضاکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں خاص طور پر قاری عظیم مسائخی قائم مقام صدر، شریف الحق عرف ظفر انصاری قائم مقام صدر، جناب حبیب میاں، تاج بابا راعین کونسلر، آصف کونسلر، قاری عظیم مساٸخی، حمید اللہ راعین، معین الدین انصاری، سلمان عرف سلو، صدیق چودھری، جنید انصاری، عمران قریشی، فیصل ملک، غفران احمد، کمپاؤنڈر جنید انصاری، محمد طالب، جاوید راعین، مہتاب عالم، اجمل انصاری، محمد ارمان، عثمان احمد، شہباز الدین انصاری، ضیاء الدین الرحمان، محمد اکمل، محمد یاسر، محمد ریحان انصاری سمیت بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے