بارہ بنکی

نئی سبزی منڈی میں منعقد اجتماعی شادی میں پہنچے اروند کمار گوپ، دولہا-دولہن کو دعاؤں سے نوازا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) شہر کی نئی سبزی منڈی کے صحن میں بھارتیہ کسان یونین(ٹکیت)کے ذریعہ اجتماعی شادیوں میں شامل ہوکر مہمان خصوصی لیڈر سماج وادی پارٹی، سابق کابینہ وزیر اور سابق ریاستی جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ گوپ نے دولہا، دلہن کو دعاٶں سے نوازا۔
اس موقع پر سابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے کسان یونین کے قومی لیڈر راکیش ٹکیت سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ بھارتیہ کسان یونین بارہ بنکی کے ضلع صدر انوپم ورما اور انکی پوری ٹیم کی طرف سے اٹھاسی جوڑوں کو شادی کے بندھن میں باندھنے کا یہ تاریخی کام کیا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو کئی سالوں سے مسلسل جاری ہے۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اس شادی کی تقریب کا تاریخی کام کسان یونین کے جدوجہد کرنے والے لیڈر سابق ضلع پنچایت ممبر آنجہانی مکیش سنگھ ورما نے شروع کیا تھا جو آج ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ شادی کی اس تقریب میں ضلع بھر سے تقریباً 10 ہزار افراد شریک ہوتے ہیں جو کہ غریبوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوتا ہے، کمیٹی کی جانب سے ہر لڑکی اور لڑکے کے خاندان میں پچاس پچاس افراد لانے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں آنے والوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا اور شادی کی صورت میں جہیز کا انتظام کرنا بڑا کام ہے۔جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
اس موقع پر سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، اجے ورما ببلو، حشمت علی گڈو نسیم کیرتی، تاج بابا راعین، سندیپ یادو، سونو راوت وغیرہ سمیت ہزاروں لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے