ایم۔پی۔ تعلیمی گلیاروں سے

مدرسہ اہلِ سنت عزیزالعلوم دیپال پور میں ششماہی امتحان کا آغاز یکم اکتوبر سے

مولانا ناصر رضا رضوی

دیپال پور(ہماری آواز) ضلع اندور کے مرکزی ادارہ مدرسہ اہلِ سنت عزیزالعلوم دیپال پور میں یکم اکتوبر سے باضابطہ نظام الاوقات کے ساتھ ششماہی امتحان شروع ہونے کا پرنسپل مدرسہ ھٰذا علامہ ناصر رضا رضوی نے اعلان فرما دیا۔ اعلان سنتے ہی طلبہ مکمل انہماک کے ساتھ امتحان کی تیاری میں مصروف ہوگیے، جب کہ امتحان کی تیاری میں لگ بھگ ایک ماہ قبل سے ہی طلبہ بے حد مصروف ہیں۔ پرنسپل مدرسہ ھٰذا نے طلبہ سے گفتگو کے درمیان امتحان کے متعلق کہا کہ ” امتحان کامیابی کی سیڑھی ہے “ مزید آپ نے کہا کہ میدانِ تعلیم میں یہی آپ کو منزلِ مقصود تک لے جاۓ گا، کیوں کہ چھ ماہ تک آپ نے جو تعلیم اپنے اساتذہ کی نگرانی میں حاصل کی وہ صرف سیکھنے اور صلاحیت بنانے کا وقت تھا۔ لیکن میدانِ امتحان صلاحیتوں کے گوناگوں جوہر دکھانے کی جگہ ہے جہاں طلبہ کے مابین ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی جادوٸی دھوم مچی ہوتی ہے۔
مدرسہ ھذا میں یکم اکتوبر سے ششماہی امتحان شروع ہوکر چھ اکتوبر تک باضابطہ چلے گا جو تعلیمی سال کا نصف حصہ ہوگا۔ پرنسپل مدرسہ ھٰذا نے اعلیٰ معیار کی تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں تاکہ ادارہ ضلع اندور کے جملہ تعلیمی اداروں میں منفرد و ممتاز رہے۔ پرنسپل مدرسہ ھٰذا نے کہا کہ اسی لیے میں صلاحیت مند مصباحی، امجدی اور منظری علما کی تقریری کرکے عمدہ تعلیم کراتاہوں۔ کیوں کہ تعلیم ایک انسان کے لیے جوہر لازوال ہے اور تعلیم یافتہ افراد ہی معاشرے کے تانے بانے بنتے ہیں، ایسے علمی افراد مثلِ ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے